BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2008, 18:59 GMT 23:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منصوبہ نامنظور، مارکیٹوں کا بُرا حال
کانگریس
اس ووٹ پر کانگریس کے ایوانِ زیریں میں گھنٹوں بحث ہوتی رہی
امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں نے وال سٹریٹ بچانے کےصدر بش کے 700 ارب ڈالر کے مالیاتی منصوبے کو نامنظور کر دیا ہے۔

اس ریسکیو پیکج یا ڈوبے ہوئے قرضوں کو بچانے کے صدر بش کے منصوبے پر حکومت اور قانون سازوں کے درمیان انتہائی تناؤ میں مذاکرات ہوئے تھے۔ لیکن بعد میں اس منصوبے کو 205 کے مقابلے میں 228 ووٹوں سے رد کر دیا گیا۔

صدر بش کی ریپبلیکن جماعت کے اراکین اس منصوبے کے شدید مخالف تھے اور تقریباً دو تہائی نے اس کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس اعلان کے فوری بعد وال سٹریٹ پر شیئر کی قیمتوں میں زبردست کمی آ گئی۔

اس سے قبل صدر بش نے قانون سازوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بل کو منظور کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مالی نظام پر اعتماد میں بحالی آئے گی۔

بش انتظامیہ مختلف بینکوں کو ڈوبے ہوئے قرضوں کے عوض سات سو ارب ڈالر دینا چاہتی ہے تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔

اس منصوبے کے تحت حکومت سات سو ارب ڈالر استعمال کر کے مکانات کی خریداری کے لیے بینکوں کی طرف سے دیئے گئے ایسے قرضے خریدنا چاہتی ہے جو کے ڈوب چکے ہیں۔ حکومت یہ پیسہ بانڈز جاری کرکے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نمائندے جسٹن ویب کے مطابق اس مجوزہ پلان میں جن بینکوں کے قرضے خریدے جا ئیں گے ان بینکوں اورکمپنیوں کے اعلی اہلکاروں کی تنخواہ کی ایک حد مقرر کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں
پیکج منظور ہو جائے گا: بش
27 September, 2008 | آس پاس
صدارتی بحث میں کون جیتا؟
27 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد