دنیا میں ہر جگہ مندی ہی مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کانگریس کی جانب سے ملکی اقتصادیات کو بچانے کے لیے صدر بش کے ریسکیو پیکج کی نامنظوری کے ساتھ ہی یورپ اور امریکہ اور ایشیا میں شیئر مارکیٹوں میں افراتفری مچ گئی اورشیئرز کی قیمتیں انتہائی تیزی سے گر گئیں۔ نیویارک میں پیر کو ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈیکس سات فیصد تک گر چکی تھی۔ یہ ایک دن میں اس انڈیکس کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔امریکہ میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے بعد جب شیئر بازار کھلا تو سترہ ستمبر کو ڈاؤ جونز انتہائی متاثر تھی۔ تاہم پیرکو انڈیکس میں 777 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو ایک دن میں ڈاؤ جونز کا سب سے زیادہ نقصان ہے۔ منگل کو ایشیا میں جیسے ہی مارکیٹیں کھلیں، ان میں گرواٹ کے آثار واضح تھے۔ جاپان، کوریا اور آسٹریلیا میں شیئرز کے مسلسل گرنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اس سے قبل پیر کو دن کے وقت ریسکیو پیکج پر ووٹنگ سے پہلے یورپ کی مارکیٹیں بھی گراوٹ کا شکار رہیں۔ لندن کی مارکیٹ پانچ اعشاریہ تین فیصد تک گر گئی جو جنوری سے اب تک اس کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔’ ادھر امریکی ڈالر کی قدر میں دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں کمی ہوئی۔ بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر رابرٹ پیسٹن کا کہنا ہے کہ جب سے قرضوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ شروع ہوا ہے تب سے اب تک عالمی مالیات کی دنیا میں پیر کا دن بدترین دن ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ روز امریکہ میں سیاست دانوں کے درمیان ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے صدر بش کے تجویز کردہ ریسکیو پیکج کے حتمی مسودے پر معاہدہ طے پانے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ پیر کو مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا جائے گا۔ تاہم امریکہ میں کانگریس کی طرف سے ریسکو پیکج کو نامنظورکیے جانے کے بعد صورتِ حال یکسر بدل گئی اور لوگوں کا نقصان ہو گیا۔ | اسی بارے میں عوام تنہا ہوگئے، اوباما: امداد ختم نہ کریں، مکین27 September, 2008 | آس پاس پیکج منظور ہو جائے گا: بش27 September, 2008 | آس پاس امریکی معیشت خطرے میں ہے:بش25 September, 2008 | آس پاس مالیاتی منصوبے پر’مزید کام درکار‘26 September, 2008 | آس پاس صدارتی بحث میں کون جیتا؟27 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||