BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 October, 2008, 00:55 GMT 05:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہائپو کو بچانے کے لیے پیکج تیار
ہائیپو ریئل اسٹیٹ
جرمن مالیاتی اداروں کا کنسورشیم ہائیپو ریئل اسٹیٹ کو بچانے کے لیےجرمن حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں شریک تھا
جرمن وزارت خزانہ کے مطابق حکومت اور نجی بینکوں نے ملک میں قرض دینے والے سب سے بڑے ادارے ہائپو ریئل اسٹیٹ کو بچانے کے لیے ستر ارب ڈالر کا ایک پیکج تیار کیا ہے۔

اس سے پہلے جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا تھا کہ وہ مشکل صورتِ حال سے دوچار ہائپو ریئل اسٹیٹ کو بچانے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گی۔

اس سے پہلے ہونے والی بات چیت کی ناکامی کے بعد حکومت اور بینکوں کی طرف سے ریسکیو پلان کے لیے مزید پندرہ ارب یورو کا انتظام کیا گیا۔

اس سے پہلے جرمن حکومت نے کھاتے داروں کو ضمانت دی تھی کہ بینکوں میں ان کی رقم محفوظ ہے اور ایک یورو بھی نہیں ڈوبے گا۔

یورپ اور امریکہ کے بینکوں کے درمیان قرض کی مٹھی بند ہونے کا اثر اتنا گہرا ہوتا جارہا ہے کہ اب یورپی ملک بھی اپنے بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لۓ ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے آئرلینڈ نے بھی ایسی ہی ضمانت دی تھی۔ فرانس کے بی این پی پیری با نے تصدیق کی ہے کہ بیلجئم اور لکسمبرگ کے مالیاتی گروپ فورٹیس کو بچانے کے لۓ اس کے کنٹرولنگ شیئر خرید رہا ہے۔

آئس لینڈ سے بھی اطلاعات ہیں کہ بینکنگ کے نظام میں چودہ بلیں ڈالر لگا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے وہ اپنے ایک بینک گلٹ نیئر کو ڈوبنے سے بچا چکا ہے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یورپی رہنماؤں کی جانب سے مالیاتی بحران کا شکار یورپی بینکوں کے لیے امریکی طرز کے امدادی منصوبے کے اعلان سے احتراز کے بعد یورپ کا ایک اور مرکزی مالیاتی ادارہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ جرمنی میں گھروں کی خریداری کے لیے قرض فراہم کرنے والا دوسرا بڑے مالیاتی ادارہ ہائیپو ریئل اسٹیٹ عالمی مالیاتی بحران کا شکار ہوا ہے اور جرمن مالیاتی اداروں کے کنسورشیم کی جانب سے سنیچر کو امدادی منصوبےسے ہاتھ کھینچ لینے کے بعد اس کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

جرمن مالیاتی اداروں کا کنسورشیم ہائیپو ریئل اسٹیٹ کو بچانے کے لیےجرمن حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں شریک تھا تاہم چھتیس ارب یورو کے ’بیل آؤٹ‘ منصوبے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

یاد رہے کہ برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور اطالوی رہنماؤں نے سنیچر کو ایک ہنگامی اجلاس میں بحران کا شکار مالیاتی اداروں کی مدد کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم پیرس میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں اِن اداروں کے لیے کسی ایسے بڑے امدادی منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا جیسا کہ دو روز قبل امریکہ میں کیا گیا تھا۔

وال سٹریٹ’بیل آؤٹ‘ منصوبہ
سات سو ارب ڈالر کا منصوبہ کیا اور کیوں ہے؟
ایوان نمائندگانبحران ٹل جائےگا
امریکہ: سات سو ارب کا بیل آؤٹ بل منظور
دائرہ پھیل رہا ہے
عالمی بحران، دنیا بھر کی شیئر مارکٹس میں مندی
عالمی مالیاتی بحران
معیشت کو ایسے جھٹکے عرصے سے نہیں لگے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد