امریکی بازار میں کچھ بہتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نو منتخب صدر براک اوباما کی جانب سے اپنے وزیر خزانہ کے انتخاب کے بعد ملک کا حصص بازار میں کچھ بہتری آئی ہے۔ بہتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاؤ جونز میں تقریبا چھ فیصد کی بہتری آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باراک اوباما کی ٹیم میں نیویارک فیڈرل ریزرو بینک کے صدر ٹیموتھی گائٹنر کو وزارت خزانہ کی ذمےداری سونپے جانے کی توقعات ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اوباما پیر کو اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ 1930 کے بعد پیدا ہوئے سب سے بڑے اقتصادی بحران سے نمٹنے میں ٹموتھی گائٹنر سب سے زیادہ کوششیں کر رہی ہے۔ ٹموتھی گائٹنر کے بارے میں این بی سی نٹورک نے مطلع کیا تھا کہ سرمایہ کار اس قدم کی کافی ستائش کر رہے ہیں۔ گائٹنر موجودہ وزیر خزانہ ہنری پلسن کے ساتھ بحران کا حل تلاش کرنے اور معیشت ميں بہتری کے لیے کافی سرگرم ہیں۔ 47 سالہ گائٹنر نے لہمین بردرز کے دیوالیہ ہونے سے قبل ہوئے مذاکرات ميں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹیمس ٹریڈنگ کے جو سالوجی کا کہنا تھا’ یہ (حصص بازار میں آئی بہتری) ایک چھوٹی لیکن اچھی خبر ہے، اس سے غیر یقینی کے ماحول میں تبدیلی ائے گی۔‘ لیکن دنیا کے بڑے بینک سٹی گرپ کے شئیر تقریبا 20 فیصد گر گئے ہیں۔ حال ہی میں سٹی گرپ نے اعلان کیا تھا پوری دنیا میں پھیلے اس بینک میں 53 ہزار ملازمین کو نکالا جائے گا۔ | اسی بارے میں مزید باون ہزار کی چھانٹی17 November, 2008 | آس پاس برطانیہ: کساد بازاری کی وارننگ22 October, 2008 | آس پاس عالمی بازارِ حصص پر خوف کے سائے10 October, 2008 | آس پاس حصص:پہلے مندی پھر کچھ بہتری07 October, 2008 | آس پاس پیکج منظور ہو جائے گا: بش27 September, 2008 | آس پاس مالی بحران کا دائرہ پھیل رہا ہے18 September, 2008 | آس پاس ’ایسا مشکل وقت پہلے نہیں دیکھا‘15 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||