اوباما ’بیسٹ‘ پر سواری کریں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دیکھنے میں یہ بالکل کسی جیمز بانڈ کی فلم سے آئی ہوئی کار لگتی ہے۔ لیکن اس لمبی چوڑی لموسین کے اوپر لگی ہوئی صدارتی مہر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جاسوس جیمز بانڈ بھی اسے حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ یہ اس بکتر بند لموسین کار کی پہلی تصاویر ہیں جو امریکہ کے نئے صدر باراک اوباما کے استعمال میں ہو گی۔ کیڈلک کمپنی کی اس کار کو ’دی بیسٹ‘ یعنی جنگلی جانور کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ اور یہ بیس جنوری کو نئے صدر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر استعمال کی جائے گی۔ یہ ایک روایت ہے کہ صدر کے استعمال میں آنے والی کاروں کی رونمائی اس طرح کی جاتی ہے۔ صدر کی حفاظت پر مامور امریکہ کی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ لموسین 2009 اس میں سفر کرنے والوں کو اعلیٰ درجے کا تحفظ فراہم کرے گی۔ تاہم وہ اس بارے میں زیادہ معلومات دینا نہیں چاہتے۔ سیکرٹ سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نکولس ٹروٹا کا کہنا ہے: ’اگرچہ اس گاڑی کی سکیورٹی کی خصوصیات پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی، تاہم یہ کہنا درست ہے کہ سکیورٹی اور خفیہ پیغام رسانی اسے تکنیکی اعتبار سے دنیا کی سب سے زیادہ جدید اور محفوظ گاڑی کہا جا سکتا ہے۔‘ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کار میں بلٹ پروف (جس پر گولی نہ اثر کرے) شیشے، بکتر بند ڈھانچہ، علیحدہ آکسیجن کی فراہمی، اور کیمیکل حملے سے بچاؤ کے لیے بالکل بند اندرونی حصہ ہو گا۔ کئی ایک مزاق میں کہہ رہے ہیں کہ یہ کار اتنی سخت ہے کہ اس پر راکٹ حملہ بھی اثر نہیں کرے گا۔ اگر اس کے ٹائروں پر گولیاں بھی ماری جائیں تو یہ چلتی رہے گی۔ جنرل موٹرز کے ترجمان ڈیوڈ کالڈویل نے بی بی سی کو بتایا کہ کار اس طرح ہی بنایا گیا ہے جس طرح وفاقی حکومت نے کہا تھا اور اس بابت پیش کردہ تفصیلات میں سے ایک تفصیل یہ بھی تھی کہ اس کی تفصیلات کسی کو نہ بتائی جائیں۔ |
اسی بارے میں گوانتانامو کے خاتمے پر کام شروع19 December, 2008 | آس پاس ایران پر نئی امریکی پالیسی کا وعدہ11 January, 2009 | آس پاس دانشمندانہ سفارت کاری کا عزم13 January, 2009 | آس پاس اوباما کی صدارتی کھانے میں شرکت08 January, 2009 | آس پاس اوبامہ کی فیملی واشنگٹن پہنچ گئی05 January, 2009 | آس پاس کیا اوباما تبدیلی کا وعدہ پورا کر پائیں گے؟26 November, 2008 | آس پاس اوباما: پچیس لاکھ نئی نوکریاں22 November, 2008 | آس پاس امریکی کار صنعت، امداد کا مطالبہ19 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||