دانشمندانہ سفارت کاری کا عزم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹر ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ بطور وزیرِ خارجہ وہ امریکہ کی فوجی اور سفارتی طاقت کا دانشمندانہ استعمال کریں گی۔ یہ بات انہوں نے امریکی سینیٹ کمیٹی کے اس اجلاس میں کہی جو کہ ان کی بطورِ وزیرِ خارجہ تقرری کی منظوری دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ امریکہ زیادہ تر مسائل خود حل نہیں کر سکتا اور دنیا انہیں امریکہ کے بغیر حل نہیں کر سکتی‘۔ سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ بش انتظامیہ نے حد سے زیادہ فوجی طاقت پر انحصار کیا جبکہ اوباما انتظامیہ سفارتکاری کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دانشمندی سے طاقت اور سفارت کا استعمال کرنا چاہیے اور دانشمندانہ سفارتکاری ہی ان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہو گی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اوباما حکومت پاکستان اور افغانستان میں اسلامی شدت پسندی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وسیع تر نقطۂ نظر اپنائے گی جبکہ مشرقِ وسطٰی میں ایسی خارجہ پالیسی لائی جائے گی جس میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں، دونوں کی خواہشات اور ضروریات کا احاطہ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت چاہے گی کہ ایران اور شام اپنا خطرناک رویہ ترک کر دیں اور خطے میں تعمیری کردار ادا کریں۔شمالی کوریا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ اور باراک اوباما شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر بات چیت کے لیے موجودہ چھ ملکی نظام کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ ہمارا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگرامبں کا خاتمہ ہے اور یہ چھ ملکی نظام دو طرفہ بات چیت کے مواقع فراہم کرتا ہے‘۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی سینیٹ کمیٹی ہلیری کی بطور وزیرِ خارجہ نامزدگی پر جمعرات کو ووٹنگ کرے گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلیری کی نامزدگی کی منظوری میں کسی قسم کی رکاوٹ سامنے نہیں آئے گی۔ | اسی بارے میں ایران پر نئی امریکی پالیسی کا وعدہ11 January, 2009 | آس پاس عراق پر غلطیاں ہوئیں: بش12 January, 2009 | آس پاس کیا اوباما تبدیلی کا وعدہ پورا کر پائیں گے؟26 November, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن مان گئیں: امریکی اخبار22 November, 2008 | آس پاس ہیلری کو وزیر خارجہ بنانے کوتیار21 November, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن، نئی وزیر خارجہ؟18 November, 2008 | آس پاس اوباما کی ٹیم میں ہلری کی شمولیت؟15 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||