ہلری کلنٹن مان گئیں: امریکی اخبار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا ہے کہ سینیٹر ہلری کلنٹن نے نو منتخب صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے کام کرنا قبول کر لیا ہے۔ اخبار نے دو ’رفقاء‘ کے حوالے سے کہا ہے مسز کلنٹن نے نئے عہدے کے لیے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسز کلنٹن کے دفتر نے کہا ہے کہ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دونوں سابق سیاسی حریفوں کے درمیان معاہدہ کی بات کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر اوباما کو ایسی خبروں پر اس بنیاد پر اعتراض ہوتا کہ مسز کلنٹن کے بارے میں اس عہدے کے لیے غور نہیں ہو رہا تو ان کی ٹیم کا کوئی نہ کوئی رکن ان کو رکوا چکا ہوتا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں اس بات کا بھی اشارہ دیا گیا کہ سابق صدارتی امیدوار اور ریاست نیو میکسیکو کے گورنر بِل رچرڈسن کو تجارت کا قلمدان سونپا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اطلاعات کے مطابق نیو یارک فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ ٹموتھی گائتھنر وزیر خزانہ ہوں گے۔ اس خبر پر بازار حصص میں مثبت رد عمل سامنے آیا اور ڈاؤ جونز میں چھ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ | اسی بارے میں ہیلری کلنٹن، نئی وزیر خارجہ؟18 November, 2008 | آس پاس اوباما صدارت کے لیے تیار ہیں: کلنٹن27 August, 2008 | آس پاس اوباما کی حمایت میں بل کلنٹن25 June, 2008 | آس پاس نہیں ابھی نہیں: ہیلری کلنٹن03 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||