اوباما کی ٹیم میں ہلری کی شمولیت؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما نے صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں اپنی سابق حریف ہلری کلنٹن سے ایک ملاقات کی ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے ہلری کلنٹن کو اپنی نئی انتظامیہ میں ایک اعلیٰ عہدے کی پیشکش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹر ہلری کلنٹن نو منتخب صدر باراک اوبامہ کی کابینہ میں ممکنہ طور امریکہ کی وزیرِ خارجہ کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔ تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نو منتخب صدر نیو میکسیکو کے گورنر بل رچرڈسن کو بھی وزیرِ خارجہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ رچرڈسن سابق صدر کلنٹن کی انتظامیہ میں اقوامِ متحدہ کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور خارجی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جب ہلری کلنٹن سے افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا اور دوسری طرف باراک اوباما کی ٹیم نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پیر کو نو منتخب صدر اپنے ریپبلیکن حریف جان مکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ باراک اوباما کے معاونوں کے مطابق اس ملاقات میں مل جل کر کام کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ ہلری کلنٹن اور باراک اوباما کے درمیان صدارت کے نامزدگی کی دوڑ میں سخت مقابلہ ہوا تھا تاہم ہارنے کے بعد ہلری نے اوباما کی نامزدگی کی تائید کی تھی اور ان کی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ باراک اوباما سے جمعرات کو شکاگو میں ملی تھیں۔ جمعہ کو نیو یارک میں ہلری کلنٹن نے ان افواہوں پر کچھ کہنے سے انکار کیا کہ وہ 20 جنوری کو باراک اوباما کے صدر بننے کے بعد ان کی کابینہ میں سینیئر پوزیشن لینے والی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’میں نو منتخب صدر کی آنے والی انتظامیہ کے متعلق کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گی اور نہ ہی کچھ کہوں گی۔‘ | اسی بارے میں وائٹ ہاؤس میں اوبامہ، بش ملاقات10 November, 2008 | آس پاس بش کی پالیسی بدلیں گے: اوباما 10 November, 2008 | آس پاس باراک اوباما کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع06 November, 2008 | صفحۂ اول کلنٹن، اوباما کی مدد پر تیار01 July, 2008 | آس پاس ہیلری اور اوبامہ کی مشترکہ ریلی28 June, 2008 | آس پاس اوباما کی مقبولیت میں اضافہ02 November, 2008 | آس پاس صدارتی امیدوار، بیویاں اور تقاریر03 September, 2008 | آس پاس میکین: خاتون نائب صدر کا انتخاب 29 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||