ہیلری اور اوبامہ کی مشترکہ ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے الگ ہو نے کے بعد باراک اوبامہ کی ریلی میں شرکت کی اور دونوں پہلی مرتبہ کسی ریلی میں ایک ساتھ نظر آئے۔ پرائمری انتخابات میں اوباما اور ہیلری کلنٹن کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کے بعد یہ مشترکہ ریلی ڈیمو کریٹک پارٹی کے حامیوں کے لیے متحد ہونے کا ایک موقع تھا۔ اس ریلی کے بعد ایک مشترکہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں باراک اوباما نے ہیلری کلنٹن کے پرائمری انتخابات کے دوران چلائی جانے والے مہم کے لیے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی میں مدد کی پیش کش بھی کی۔ محترمہ کلنٹن نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے حامیوں سے باراک اوبامہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایک نئے ایجنڈے اور نئے نظام کی ضرورت ہےتو باراک اوبامہ کو ووٹ دیں آپ جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ آئے گی‘۔ ان کی تقریر کے بعد باراک اوبامہ نے ہلری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر ڈیمو کریٹس صدارتی انتخاب جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں ہیلری اور ان کے شوہراور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ضرورت ہے‘۔ اوبامہ نے کہا کہ ’ہمیں صرف اس انتخابی مہم کے لیے ہی نہیں بلکہ امریکی عوام کو ان کی خدمات اور ان کی دانشمندی کی اشد ضرورت ہے‘۔ شمالی امریکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ ہیلری اور اوبامہ اس مشترکہ ریلی کی خاصی سیاسی اہمیت ہے۔ |
اسی بارے میں دوری مٹانے کے لیے مشترکہ کھانا27 June, 2008 | آس پاس اوباما کی حمایت میں بل کلنٹن25 June, 2008 | آس پاس ہیلری کی مقبولیت، اوبامہ کی ضرورت07 June, 2008 | آس پاس ہیلری دستبردار، اوباما کی حمایت 07 June, 2008 | آس پاس اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس اوباما کے لیے الگور کی مہم17 June, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی مہم کوایک اور دھچکا01 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||