اوبامہ کی فیملی واشنگٹن پہنچ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نو منتخب صدر باراک اوبامہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ وہائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ اوبامہ کی اہلیہ اور دو بیٹیاں واشنگٹن میں ایڈمز ہوٹل میں ٹھہرے ہیں جہاں سے وہائٹ ہاؤس نظر آتا ہے ۔اوباما خود بعد میں شکاگو سے واشنگٹن پہنچے۔ بش انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے نامزد صدور کی رہائش گاہ بلیئر ہاؤس میں جگہ نہیں تھی۔ واشنگٹن کی انتظامیہ کے مطابق ایڈمز ہوٹل کے ارد گرد سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور اس کے آس پاس گاڑی کھڑی کرنا بھی منع ہے۔ تھی۔ایڈمز ہوٹل انیس سو اٹھائیس میں تعمیر ہوا تھا۔ اوبامہ کی دو بیٹیاں دس سالہ مالیا اور سات سالہ ساشا سوموار سے سڈویل فرینڈز سکول جانا شروع کریں گی۔ سڈویل فرینڈز سکول میں سابق صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن اور رچرڈ نکسن کی بیٹیاں بھی پڑھ چکی ہیں۔ آئندہ چند روز اوباما کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ کام کریں گے اور امریکی معیشت کو بچانے کے پیکج پر کام کریں گے۔ اوبامہ وہائٹ ہاؤس میں پندرہ جنوری کو منتقل ہوں گے۔ اوباما اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہوائی میں دس روز کی تعطیلات کے بعد جمعہ کو شکاگو میں اپنے گھر پہنچے تھے۔ اوباما خاندان اس ہوٹل کے پر آسائش کمرے میں ٹھہرے ہیں جس کا ایک رات کا کرایہ ہزاروں ڈالر ہے۔ اوبامہ بدھ کے روز وہائٹ ہاؤس میں دوپہر کے کھانے پر مدعو ہیں۔ اس کھانے پر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج بش سینیئر بھی مدعو ہیں۔ دوسری طرف اوبامہ کی خالی کردہ سینیٹ سیٹ پر رولینڈ بورس کی نامزدگی پر کافی شور ہے۔ |
اسی بارے میں الینوئے گورنر کا امیدوار مسترد31 December, 2008 | آس پاس اوباما کی معاشی ٹیم کا اعلان25 November, 2008 | آس پاس ہیلری کو وزیر خارجہ بنانے کوتیار21 November, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||