اوباما کی صدارتی کھانے میں شرکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما اور تین سابق صدور نے وائٹ ہاؤس میں بدھ کی دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ اس کھانے پر وہ صدر جارج بش کے مہمان تھے۔ صدر بش نے اس کھانے کا اس لیے اہتمام کیا کہ نومنتخب صدر سابق صدور کے ساتھ مل بیٹھ سکیں۔ صدر کارٹر، صدر کلنٹن اور موجودہ صدر کے والد جارج بش کے ساتھ باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں اخبار نویسوں کے سامنے آئے اور کہا کہ میں ان بزرگوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ 1981 کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ سابق صدوراس طرح اکٹھے ہوئے ہیں۔ عام طور پر وہ کسی کے جنازے یا تاریخی تقریبات میں ہی اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس لنچ سے پہلے صدر بش اور نو منتخب صدر باراک اوباما نےتنہائی میں آدھا گھنٹا اول آفس میں ملاقات کی۔ صدر بش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب لوگوں نے جنہوں نے اس دفتر میں خدمات سرانجام دی ہیں وہ یہ جانتےہیں کہ یہ انسان کو افضل بنا دیتا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ سابق صدور اور پورا ملک باراک اوباما کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا خیال باراک اوباما نے پیش کیا تھا جس کی صدر بش نے فوری تائید کی۔ اس ملاقات سے پہلے نو منتخب صدر نے اخبار نویسوں سے کہا کہ میں غزہ کی لڑائی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ خارجہ پالیسی کے بارے میں امریکہ کی ایک ہی آواز ہونی چاہیے۔ |
اسی بارے میں اوبامہ کی فیملی واشنگٹن پہنچ گئی05 January, 2009 | آس پاس الینوئے گورنر کا امیدوار مسترد31 December, 2008 | آس پاس اوباما: گوانتانامو کی بندش کا عزم18 December, 2008 | آس پاس امریکہ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو06 December, 2008 | آس پاس صدر بش کا سب سے بڑا پچھتاوا02 December, 2008 | آس پاس کیا اوباما تبدیلی کا وعدہ پورا کر پائیں گے؟26 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||