اوباما اور میکین: معیشت پر تکرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ اور ریپبلِکن امیدواروں باراک اوباما اور جان میکین نے معشیت کے تناظر میں ایک دوسرے کے منصوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں امیدوار آج کل ان اہم ریاستوں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جہاں دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ فلوریڈا میں باراک اوباما نے کہا کہ ان کے حریف ملک کی معاشی بہتری کے وہی ناکام پالیسیاں پیش کر رہے ہیں جو صدر جارج بش کے دورِ حکومت میں رہی ہیں۔ ادھر جان میکین نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ اقتصادی صورتِ حال پر ان کی بات معتبر ہے۔ جان میکین پینسلوینیا میں خطاب کر رہے تھے۔ باراک اوباما جمعرات سے دو روز کے لیے اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں کیونکہ ان کی نانی ہوائی میں شدید علیل ہی۔ باراک اوباما سنیچر کو انتخابی مہم میں واپس آئیں گے۔ بی بی سی کے شمالی امریکہ کے ایڈیٹر جسٹن ویب کہتے ہیں کہ اگرچہ باراک اوباما کو اپنے حریف پر سبقت ہے لیکن انتخابی مہم کے دوران ان کی غیر موجودگی سے ان کے عملہ اضطراب میں مبتلا رہے گا۔ ہمارے نامہ نگار کہتے ہیں کہ گو رائے عامہ کے تجزیوں کے مطابق باراک اوباما کو اپنے حریف پر برتری ہے لیکن یہ برتری اتنی زیادہ نہیں کہ اوباما اپنی فتح کے بارے میں اعتماد کا اظہار کر سکیں۔ لوگوں کو روزگار اور معشت پر بات چیت کے لیے اوباما اوہائیو، مشیگن، نیو میکسیکو اور کولوراڈو کے گورنروں سے بھی ملے ہیں۔ سوائےمشیگن کے ان ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد گورنر ہیں اور ان ریاستوں میں سنہ دو ہزار چار میں صدر بش فتح یاب رہے تھے۔ |
اسی بارے میں ڈکٹیٹر کی حمایت نہیں کرنا:اوبامہ08 October, 2008 | آس پاس اوبامہ مکین سے دس پوائنٹس آگے13 October, 2008 | آس پاس اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد06 October, 2008 | آس پاس اوباما کی حامی 106 سالہ راہبہ13 October, 2008 | آس پاس مکین کے لیے راستہ تنگ ہو رہا ہے16 October, 2008 | آس پاس اوباما، مکین مباحثہ، الزامات کی بوچھاڑ16 October, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||