جورجیا سے روسی فوج کا انخلاء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس اور جورجیا کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد روس نے جورجیا کے پوٹی علاقے سے اپنی فوج کے انخلاء کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے ٹرکوں، فوجی گاڑیوں اور فوجیوں کا ایک کارواں پوٹی سے انخلاء کرکے جورجیا سے علیحدگی اختیار کرنے والے علاقے ابخازیہ کا رخ کرچکا ہے۔ روس اور جورجیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یورپی یونین نے مداخلت کرکے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کرایا تھا اور اس معاہدے پر دستخط کے بعد سے روس نے جورجیا سے اپنی افواج ہٹانی شروع کردی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق روس کے حمایت یافتہ علیحدگي پسند خطے جنوبی اوسیٹیا اور ابخازیہ میں ابھی بھی روسی افواج موجود ہیں اور رہیں گی۔ اس ہفتے کی شروعات میں روس کے وزیر خارجہ سرجئی لیوروو نے کہا تھا کہ جورجیا کے علیحدگي پسند علاقوں میں سیکورٹی کے مدنظر اس کی افواج کا رہنا ضروری ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی اوسیٹیا اور ابخازیہ کی انتظامیہ کے ساتھ ایک ڈپلومیٹک رشتہ قائم کیا ہے اور ان کو آزاد خطوں کے طور پر قبول کرتا ہے۔ روس اور جورجیا کے درمیان 7 اگست کو اس وقت جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تھی جب روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند علاقے جنوی اوسیٹیا کو جورجیا نے طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد روسی افواج نے مداخلت کی۔ روس کی فوجی مداخلت کے نتیجے میں جنوبی اوسیٹیا اور ایک اور علیحدگی پسند علاقے ابخازیہ سے جورجیا کی افواج کو نکلنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ جورجیا کے صوبے جنوبی اوسیٹیا کے روس کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہ علاقہ انیس سو نوّے کی دہائی سے عملاً خودمختار ہے۔ جنوبی اوسیٹیا میں کئی لوگوں کے پاس روسی پاسپورٹ ہیں۔ جورجیا کی اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک عرصے سے علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد روس نے جنوبی اوسیٹیا اور ابخاریہ کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی پارلیمان نے باقاعدہ متفقہ طور پر جورجیا کے دو صوبوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا کی مکمل آزادی کی حمایت کی تھی۔ |
اسی بارے میں ’روس فائر بندی نافذ کرے گا‘16 August, 2008 | آس پاس جورجیا سے روسی انخلاء کا اعلان17 August, 2008 | آس پاس روس پر انخلاء کے لیے عالمی دباؤ18 August, 2008 | آس پاس روس کا جورجیا سے انخلاء ’مکمل‘23 August, 2008 | آس پاس فورسز جورجیا میں رہیں گی: روس23 August, 2008 | آس پاس امریکی بحری جہاز جورجیا پہنچ گیا24 August, 2008 | آس پاس آزاد جنوبی اوسیٹیا، ابخازیہ کی حمایت25 August, 2008 | آس پاس ’اوسیٹیا، ابخازیہ کی آزادی تسلیم‘26 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||