BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 August, 2008, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جورجیا سے روسی انخلاء کا اعلان
جورجیا میں روسی فوجی
روس نے سنیچر کو فرانس کی مدد سے طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے
روس کے صدر دمیتری میڈویڈیو نے کہا ہے کہ ان کی فوجیں پیر سے جورجیا سے انخلاء شروع کر دیں گی۔ صدر میڈوڈیو نے یہ بات فرانس کے صدر نکولس سارکوزی سے فون پر بات کرتے ہوئے کی جنہوں نے روس اور جورجیا کے درمیان جنگ بندی کروائی تھی۔

اس سے قبل جورجیا میں روس کے ہراول دستوں کے کمانڈر نے بی بی سی کو بتایا تھا ان کی فوج کا بتدریج انخلاء شروع ہو چکا ہے۔ روسی کمانڈر ویاچیسلاو بوریسوو نے کہا کہ انہوں نے جورجیا کے دارالحکومت تبلیسی سے بتیس کلومیٹر دور ایک گاؤں میں اپنے فوجیوں کی جگہ امن فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔


جنوبی اوسیٹیا کی سرحد کے قریب جورجیا کے شہر گوری سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ وہاں سنیچر کے مقابلے میں اتوار کو روسی فوج کی موجودگی قدرے کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں گاڑیاں انسانی امداد فراہم کر رہی تھیں۔

تاہم نامہ نگار نے کہا کہ گوری شہر میں داخلے اور انخلاء کے اہم مراکز اب بھی روسی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر روسی فوجیوں کی جگہ امن فوجی لے بھی لیں اس سے جورجیا کے حکام کے لیے بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ روس کا اب بھی جورجیا میں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی مرکزی شاہراہ اور اس پر واقع قصبوں پر کنٹرول ہے۔

دس روز قبل جنوبی اوسیٹیا کے علاقے پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد روس نے جورجیا میں فوجی مداخلت کی تھی اور روسی ٹینک فائربندی کے معاہدے کے باوجود سنیچر کی شب جورجیا کے اندر موجود تھیں۔

امریکی صدر جارج بش نے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے کہ روسی فوری طور پر فائربندی کے معاہدے کے تحت اپنی فوج جورجیا سے واپس بلالے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فائربندی پر روس کی جانب سے دستخط سے امید پیدا ہوئی ہے۔

اوسٹیاجورجیا مسئلہ ہے کیا
جنوبی اوسیٹیا والے جورجیا سے آزادی چاہتے ہیں
گوریآنکھوں دیکھا حال
جورجیا کے شہر گوری میں بدلتا ہوا ماحول
اوسیٹیا میں لڑائیاوسیٹیا میں لڑائی
لڑائی جلد روکنے کے لیے کوئی جادوئي چھڑی نہیں
لڑائی اور نقل مکانی
جنوبی اوسیٹیا کا بحران: تصویروں میں
اسی بارے میں
گوری میں موڈ کی تبدیلی
10 August, 2008 | آس پاس
روس کو امریکہ کی وارننگ
14 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد