BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2008, 23:53 GMT 04:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روس اپنی فوج واپس بلائے: امریکہ
جمعہ کی شب روسی ٹینکوں کو تیبلیسی کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا
جمعہ کی شب روسی ٹینکوں کو تیبلیسی کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا

جورجیا کے صدر میخیل سکاشویلی نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی اوسیٹیا میں لڑائی کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ فائربندی کے معاہدے پر دستخط کر دیا ہے جو کہ فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی کی ثالثی سے طے پایا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ روس فوری طور پر جورجیا سے اپنی فوج واپس بلائے۔

تاہم صدر میخیل سکاشویلی نے کہا کہ یہ فائربندی کا معاہدہ ہے اور تنازعے کا حتمی حل نہیں ہے۔ صدر سکاشویلی کا کہنا تھا کہ جورجیا کو علاقائی حدود کا نقصان قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے جورجیا کو نیٹو کی رکنیت نہ دینے پر مغربی ممالک پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی رکنیت مل جانے سے لڑائی کی نوبت نہیں آتی۔

پیرس میں فرانسیسی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے صدر ڈمیٹری مڈویڈیو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ فائربندی کے معاہدے پر عمل کرنے کے لیے راضی ہیں جس کے تحت روسی افواج کا جورجیا سے انخلاء لازمی ہے۔ لیکن صدر مڈویڈیو نے کہا کہ کہ جو کچھ ہوچکا ہے اس کے بعد اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ جنوبی اوسیٹیا اور ابخازیہ جورجیا کے اندر رہیں گے۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق روسی ٹینک ابھی بھی جورجیا کے اندر موجود ہیں۔ جمعہ کے روز امریکی صدر جارج بش نے کہا کہ جورجیا میں روسی کارروائیاں آزاد دنیا کو قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو جورجیا سے اپنی فوج فوری طور پر واپس کرنا ہوگا۔ ٹیکسس میں اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس بات پر تشویش ہے کہ روس نے اپنے خودمختار پڑوسی ملک پر حملہ کردیا ہے اور اس کے عوام کے ذریعے منتخب شدہ جمہوری حکومت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جورجیا کے صدر میخیل سکاشویلی کے ہمراہ جمعہ کو جورجیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ روس کو فوری طور پر جورجیا سے اپنی افواج مکمل طور پر واپس کرے۔ تاہم جمعہ کی شب ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے جورجیا کے اندر اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

ادھر حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روسی افواج جورجیا کے اندر کلسٹر بم کا استعمال کر رہی ہیں۔ کلسٹر بم بہت سے چھوٹے چھوٹے بموں کو ملاکر بنایا جاتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس نے زخمیوں اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور بمباری کے فوٹو کی بنیاد پر یہ پتہ لگایا ہے کہ روسی فوج جورجیا میں کلسٹر بم کا استعمال کررہی ہے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس جورجیا میں ’جارحانہ‘ کارروائیوں سے باز نہیں آیا تو روس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات برسوں کے لیے خراب ہوجائیں گے۔ تاہم امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں جورجیا میں امریکی افواج کی موجودگی کی ضرورت دکھائی نہیں دے رہی۔ گیٹس نے اپنا بیان ایسے وقت دیا جب روس کا کہنا تھا کہ جورجیا کی علاقائی سالمیت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

گوریآنکھوں دیکھا حال
جورجیا کے شہر گوری میں بدلتا ہوا ماحول
اوسیٹیا میں لڑائیاوسیٹیا میں لڑائی
لڑائی جلد روکنے کے لیے کوئی جادوئي چھڑی نہیں
لڑائی اور نقل مکانی
جنوبی اوسیٹیا کا بحران: تصویروں میں
اسی بارے میں
گوری میں موڈ کی تبدیلی
10 August, 2008 | آس پاس
روس کو امریکہ کی وارننگ
14 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد