BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 August, 2008, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی بحری جہاز جورجیا پہنچ گیا
امریکی جنگی جہاز امدای کمک لے کر پہنچا ہے
امریکہ کا ایک جنگی بحری جہاز امداد کی پہلی کھیپ لے کر جورجیا کی بندرگاہ بتومی پہنچ گیا ہے۔

بتومی کی بندرگاہ سے شمال میں واقع پوٹی کی بندرگاہ اب بھی روسی فوج کے قبضے میں ہے گو کہ روس نے جورجیا کے دیگر حصوں سے اپنی بیشتر فوج کو واپس بلا لیا ہے۔

فرانس کے صدر نکولا سرکوزی جنہوں نے روس اور جورجیا کے درمیان معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا پوٹی کی بندرگاہ سے بھی روسی فوجوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دریں اثناء گوری شہر کے قریب ایندھین لیجانے والی ایک ٹرین بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔

جائے حادثہ سے دھوئیں کے سیاح بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ عینی شاہدوں کے مطابق دھماکے کی شدت کو وجہ سے کئی دوسری ٹرینیوں کی بوگیاں الٹ گئیں۔

جورجیا کے وزیر داخلہ شوتا اوتیشوالی کا کہنا ہے کہ جورجیا کے ایک فوجی اڈے سے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس فوجی اڈے کو روسی فوج نے خالی کرتے ہوئے گولہ بارود کا ایک ذخیرہ چھوڑا تھا جو انہوں نے جورجیا کی فوجوں سے چھینا تھا۔


انہوں نے کہا کہ روسی فوجوں نے اس بارود کے ذخیرے اور ٹرین کی پٹڑی پر بارودی سرنگیں لگائیں ہوں گی۔

جورجیا کہ حکام نے جوگوری سے ہجرت کرنے والے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے میں مدد کر رہے ہیں اتوار کو علاقے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا ایک آپریشن کیا۔

جورجیا کے وزیر اعظم لاڈو گرجنادزی نے کہا کہ آگ بجھ جانے کے بعد نقصان کا اندازہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہ ریلوے جورجیا کی معیشت بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کی معیشت کے لیے بھی ضروری ہے۔

جورجیا کے دارالحکومت تبلیسی سے ریل کی پٹڑی گزرتی ہے جو آگے چل کر تین مختلف سمتوں میں چلی جاتی ہے۔ ایک طرف دو پٹڑیاں بحیرہ اسود کی بندگاہوں پوٹی اور بتومی کی طرف چلی جاتی ہیں جبکہ جنوبی مغرب کی طرف جانے والی شاخ جورجیا کو ترکی سے ملاتی ہے۔

بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہونے والی ایک ٹرین پر آذربائجان کی ایک کمپنی از پٹرول کا نام لکھا ہوا تھا۔

اسی بارے میں
گوری میں موڈ کی تبدیلی
10 August, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد