BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 August, 2008, 15:11 GMT 20:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فورسز جورجیا میں رہیں گی: روس
روس کا کہنا ہے کہ صرف امن فوجی جورجیا میں ہیں
روس نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے کہ اس کی افواج جورجیا کے بندرگاہ پوٹی میں موجود رہیں گی۔ روس کے مطابق اس فیصلے سے امن معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ہے۔

امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ روس پہلے ہی امن معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے کیونکہ اس نے جورجیا کے علاقوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا کے اگرد گرد بفر زون بنائی ہے۔

روسی جنرل اناتولی نگوِٹسین نے کہا کہ صرف امن فورسز وہاں موجود ہیں اور باقی روسی افواج واپس جاچکی ہیں۔

جنرل نگوِٹسین نے کہا کہ روس پہلے کا سوویت یونین یا شیطانی سلطنت نہیں ہے۔ انہوں نے جورجیا پر الزام لگایا کہ وہ جنوبی اوسیٹیا میں سبوتاژ کی کوششیں کررہا ہے اور اپنی فوج ’مزید کارروائیوں‘ کے لیے تیار کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے وارننگ دی کہ اگر امریکہ جورجیا کی فوج کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو روسی افواج پوٹی میں طویل مدت تک رہیں گی۔

روس نے حال ہی میں ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا پر فوجی چڑھائی کرکے قبضہ کرلیا تھا اور اس کی فوجیں جورجیا کے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہی تھیں جب فرانس نے پہل کرکے امن معاہدہ کرایا تھا۔

جورجیا کا کہنا ہے کہ روس اقتصادی طور پر اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سنیچر کے روز پوٹی بندرگاہ کے قریب ایک ہزار جورجیائی شہریوں نے وہاں روسی افواج کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ گوری شہر کے پاس روسی افواج کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

روسی حکومت کا ارادہ ہے کہ اس کے چھبیس سو فوجی ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا کے بفر زون میں تعینات رہیں گے۔ روس کا اصرار ہے کہ اس نے ماضی کے امن معاہدوں کے تحت ان فوجیوں کی تعیناتی وہاں کی ہے۔

تاہم جنرل نگوِٹسین نے اعتراف کیا کہ پوٹی بندرگاہ، جو کہ ابخازیہ کے بتیس کلومیٹر جنوب میں ہے، اس بفر زون سے کافی دور ہے۔ روسی جنرل نے مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو پر الزام لگایا کہ وہ بحر اسود میں افواج اکٹھا کرکے حالات کو کشیدہ بنا رہا ہے۔

روسی جنرل کا کہنا تھا کہ اسپین، جرمنی، امریکہ اور پولینڈ کے بحری جہازوں کے بحر اسود میں آنے سے حالات کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ جورجیا بحر اسود یعنی بلیک سی کے ساحل پر واقع ہے۔

فرانس نے جو چھ نکاتی امن معاہدہ کرایا ہے کہ اس کے تحت روس پر یہ لازم ہے کہ وہ جورجیا میں ’نقل و حمل کی آزادی‘ کےراستے میں رکاوٹیں نہیں کھڑا کرے گا۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کی افواج اس علاقے میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کےتحت مشقیں کر رہی ہیں جو کہ جورجیا کےتنازعے سے پہلے طے ہوا تھا۔

اوسٹیاجورجیا مسئلہ ہے کیا
جنوبی اوسیٹیا والے جورجیا سے آزادی چاہتے ہیں
اوسیٹیا میں لڑائیاوسیٹیا میں لڑائی
لڑائی جلد روکنے کے لیے کوئی جادوئي چھڑی نہیں
لڑائی اور نقل مکانی
جنوبی اوسیٹیا کا بحران: تصویروں میں
گوریآنکھوں دیکھا حال
جورجیا کے شہر گوری میں بدلتا ہوا ماحول
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد