جورجیا، ایک ارب ڈالر کی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس اور جورجیا کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد امریکہ نے جورجیا کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ یہ رقم لڑائی میں تباہ ہونے والے مکانوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد کو ہتھیار خریدنے کےلیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی آج تبلیسی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر مخائل ساکشاولی سے ملاقات کریں گے۔ اس لڑائی کے بعد روس نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ اس نے داخلی سیاسی وجوہات کی وجہ سے جورجیا میں لڑائی کو فروغ دیا تھا۔ لیکن امریکہ نے روس کے اس الزام کو ’گھڑا ہوا جھوٹ‘ بتاکر مسترد کر دیا تھا۔ روسی وزیر اعظم ولادمیر پوتن نے امریکی خبر رساں ادارے سی این این سے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی شہریوں کو جنوبی اوسیٹیا میں موجود پایا گیا ہے۔ ولادمیر پوتن نے کہا کہ روسی فوج کے حکام نے انہیں بتایا ہے کہ جورجیا کے مسئلے کو اشتعال دینے کا مقصد امریکی صدارتی امیدواروں میں سے ایک کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ میں کسی نے خصوصی طور پر اس تنازعے کو جنم دیا جس کا مقصد یہ تھا کہ حالات کو مزید کشیدہ بنایا جائے جس کے نتیجے میں امریکی صدارت کے امیدواروں میں سے ایک کے لیے برتری حاصل ہوجائے۔‘ حال ہی میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند علاقے جنوی اوسیٹیا کو جورجیا نے طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد روسی افواج نے مداخلت کی۔ روس کے فوجی مداخلت کے نتیجے میں جنوبی اوسیٹیا اور ایک اور علیحدگی پسند علاقے ابخازیہ سے جورجیا کی افواج کو نکلنا پڑا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ روس کو جورجیا میں اپنی فوج کی موجودگی برقرار رکھنے کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پیرینو نے ولادمیر پوتن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ’یہ بات کہنا کہ امریکہ نے ایک سیاسی امیدوار کے لیے اس (لڑائی) کا ڈرامہ رچایہ، یہ منطقی بات نہیں لگتی۔‘ |
اسی بارے میں ’روس فائر بندی نافذ کرے گا‘16 August, 2008 | آس پاس جورجیا سے روسی انخلاء کا اعلان17 August, 2008 | آس پاس روس پر انخلاء کے لیے عالمی دباؤ18 August, 2008 | آس پاس روس کا جورجیا سے انخلاء ’مکمل‘23 August, 2008 | آس پاس فورسز جورجیا میں رہیں گی: روس23 August, 2008 | آس پاس امریکی بحری جہاز جورجیا پہنچ گیا24 August, 2008 | آس پاس آزاد جنوبی اوسیٹیا، ابخازیہ کی حمایت25 August, 2008 | آس پاس ’اوسیٹیا، ابخازیہ کی آزادی تسلیم‘26 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||