BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 October, 2007, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: شیعہ رہنماؤں میں امن معاہدہ
مقتدیٰ الصدر اور عبدالعزیزالحکیم
معاہدہ فریقین کو باہمی خون خرابے سے روکے گا
عراق کے دو سب سے بااثر شیعہ رہنماؤں نے باہمی اختلافات دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف تشدد کی کارروائیاں بند کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ شدت پسند مقتدیٰ الصدر اور سپریم اسلامک کونسل آف عراق کے سربراہ عبدالعزیز الحکیم کےگروہ کئی ماہ سے ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے تصادم کی پالیسی ختم کرنے اور بہتر تعلقات کے لیے ملک بھر میں مشترکہ کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی عراق میں ہونے والے بعض حملوں کو شیعہ گروہوں میں دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا مقصد اسلامی اور قومی مفاد کا تحفظ ہے۔ مقتدیٰ الصدر کے ایک ترجمان کے مطابق ’معاہدہ لازمی طور پر احترام کا ایک عہدنامہ ہے، جس کا سب سے اہم پہلو ہے کہ یہ فریقین کو باہمی خون خرابے اور دوسرے عراقیوں کے خلاف کارروائی سے روکے گا۔‘

تنازعات کے حل میں مدد
 اگر معاہدے پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد ہوا تو کئی ایسے تنازعات حل کرنے میں مدد ملے گی جن سے عراق میں مفاہمت کا عمل مشکل سے دوچار ہے
جان برین

عبدالعزیزالحکیم کے ترجمان کا کہنا تھا ’عراق کو گروہوں کے درمیان معاہدوں کی ضرورت ہے تاکہ عراقی اتحاد کو بڑھایا اور محفوظ کیا جا سکے۔‘ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے گروہ ایک دوسرے کے ساتھ ثقافت اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں بھی تعاون کرینگے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جان برین کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد ہوا تو کئی ایسے تنازعات حل کرنے میں مدد ملے گی جن سے عراق میں مفاہمت کا عمل مشکل سے دوچار ہے۔

عبدالعزیزالحکیم کی سپریم اسلامک کونسل عراق کی مخلوط حکومت میں شامل ایک بڑی جماعت ہے جبکہ مقتدیٰ الصدر عراق میں امریکی مداخلت کے بعد ایک نمایاں رہنماء کے طور پر سامنے آئے اور وہ طاقتور مہدی آرمی کی قیادت کرتے ہیں۔

شیوخ پر انحصار
عراق سے امریکی واپسی کی تدبیر
’تباہی کے دہانے پر‘
عراق تقسیم کی جانب جا رہا ہے: تھِنک ٹینک
ہجرت پر مجبور
ہر ماہ پچاس ہزار عراقی ہجرت پر مجبور
شیعہ رہنما مقتدٰی الصدرمقتدٰی کی’روانگی‘
مہدی ملیشیا کے رہنما ’ایران چلے گئے‘
نصر اللہحزب اللہ کی مقبولیت
عرب دنیا میں سنی شیعہ ہورہے ہیں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد