شمالی کوریا: ایٹمی انسپکٹرز کو دعوت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے اپنا ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کے اہلکاروں کو بات چیت کے لیے بلایا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اس وقت ممکن ہوا ہے جب مکاؤ کے ایک بینک میں منجمد شدہ پیسہ شمالی کوریا کو مل گیا۔ شمالی کوریا کے چوبیس ملین ڈالر امریکہ کے کہنے پر منجمد کردیے گئے تھے۔ شمالی کوریا کو ایک معاہدے کے تحت اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہے لیکن اس نے اس معاہدے پر عمل کرنے سے اس وقت تک کے لیے انکار کردیا تھا جب تک یہ پیسہ اسے مل نہیں جاتا۔ حال ہی میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری کرسٹوفر ہِل نے کہا تھا کہ روسی بینکوں میں کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے یہ رقم منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔ کرسٹوفر ہِل شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کے سربراہ تھے۔ جمعرات کو مکاؤ کی حکومت نے کہا تھا کہ یہ رقم امریکی فیڈرل ریزرو کو منقتل کردی گئی ہے جہاں سے اسے روس میں شمالی کوریا کے ایک کھاتے میں پہنچنا تھا۔ کرسٹوفر ہِل کے بیان کے بعد شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے سی این اے نے اطلاع دی کہ شمالی کوریا کی حکومت نے آئی اے ای اے کو خط لکھ کر اس کے اہلکاروں کو دعوت دی ہے۔ آئی اے ای اے یعنی انٹرنیشنل ایٹومِک اینرجی ایجنسی جوہری معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ ہے۔ کے سی این اے کے مطابق اقوام متحدہ کے یہ اہلکار یونگ بون ری ایکٹر بند کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کریں گے۔ امریکہ، چین، روس، جنوبی کوریا، جاپان اور شمالی کوریا کے چھ فریقی مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدے کے تحت شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام اور اپنے ری ایکٹر بند کرنے ہیں۔ |
اسی بارے میں اثاثوں کی بحالی، امریکی اقدامات15 March, 2007 | آس پاس نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے پر راضی13 February, 2007 | آس پاس ’معاہدے سے پھرے تو پابندیاں‘13 February, 2007 | آس پاس امریکہ، جنوبی کوریا کی مشقیں25 March, 2007 | آس پاس شمالی۔جنوبی کوریا میں ٹرین سروس17 May, 2007 | آس پاس شمالی کوریا کے میزائلوں کے تجربے25 May, 2007 | آس پاس ’اچھا آغاز مگر بات ختم نہیں ہوئی‘13 February, 2007 | آس پاس ’مزید عالمی دباؤ کا سامنا کرنا پڑےگا‘22 December, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||