اثاثوں کی بحالی، امریکی اقدامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نےمکاؤ کے ایک بنک میں موجود منجمد اثاثوں تک شمالی کوریا کی رسائی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ شمالی کوریا کے قریباً پچیس ملین ڈالر مالیت کے یہ اثاثے 2005 سے منجمد ہیں اور ان کی بحالی جوہری پروگرام کے خاتمے کے سلسلے میں شمالی کوریا کا ایک کلیدی مطالبہ تھا۔ تاہم امریکی محکمۂ خزانہ نے امریکی بنکوں کے مکاؤ میں واقع بی ڈی اے بنک سے کاروبار پر پابندی بھی لگا دی ہے۔ اس بنک پر شمالی کوریا کے اثاثوں کے حوالے سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ شمالی کوریا نےفروری میں غیر ملکی امداد کے عوض اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور اسے یانگ بیان میں موجود جوہری ری ایکٹر بند کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں کہ شمالی کوریا اس امریکی اقدام پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا اور اس کا گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے پر کیا اثر پڑے گا۔ امریکہ کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت اٹھائے گئے ہیں جب آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر مکمل طور پر آمادہ ہے۔ | اسی بارے میں ’اچھا آغاز مگر بات ختم نہیں ہوئی‘13 February, 2007 | آس پاس شمالی کوریا: نیوکلیئر پروگرام چھوڑنے پر راضی13 February, 2007 | آس پاس نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے پر راضی13 February, 2007 | آس پاس جوہری مذاکرات جمود کا شکار11 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||