شمالی کوریا کے میزائلوں کے تجربے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے بحیرۂ جاپان کی طرف کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی اور جنوبی کوریائی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دشمن کے جہازوں کا نشانہ بنانے کے کام آتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بظاہر میزائلوں کو یہ تجربے معمول کی فوجی مشقوں کا حِصّہ معلوم ہوتے ہیں۔ شمالی کوریا کا میزائل پروگرام اس کے جوہری پروگرام کی طرح خِطّے میں تشویش کا باعث رہا ہے۔ گزشتہ سال شمالی کوریا نے اپنا پہلا ایٹمی تجربہ کرنے سے پہلے ایک بیلسٹک میزائل سمیت کئی میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جس سے سفارتی تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ جنوبی کوریا میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربات اس اہمیت کے نہیں جو اس نے گزشتہ سال کیے تھے۔ جاپان کے ٹیلی ویژن کے مطابق اس وقت یہ تجربات جنوبی کوریا کی طرف سے امریکی راڈار سے لیس جہاز کے افتتاح کے جواب میں ہو سکتے ہیں۔ اس سال فروری میں شمالی کوریا ایندھن کی عالمی امداد کے بدلے اپنا مرکزی ایٹمی ری ایکٹر بند کرنے پر رضامند ہو گیا تھا۔ تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد مکاؤ بینک میں شمالی کوریا کے فنڈ منجمد ہونے کے بعد رک گیا تھا۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریا میں ایک عسکری پریڈ کے دوران امریکی علاقے گوام تک مار کرنے کی صلاحیت والے ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی گئی تھی۔ | اسی بارے میں شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ09 October, 2006 | آس پاس دوسرا تجربہ:’شمالی کوریا باز رہے‘18 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا: نیوکلیئر پروگرام چھوڑنے پر راضی13 February, 2007 | آس پاس شمالی کوریا مذاکرات بے نتیجہ21 December, 2006 | آس پاس شمالی کوریا پر پابندیوں کا مسودہ12 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||