دوسرا تجربہ:’شمالی کوریا باز رہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی انتظامیہ کے اس خیال کے بعد کہ شمالی کوریا کے دوسرا ایٹمی تجربہ کرنے کا امکانات بڑھ گئے ہیں، شمالی کوریا کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اس عمل سے باز رہے۔ امریکہ نے شمالی کوریا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا تجربہ شمالی کوریا کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔ تاہم ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کا دھماکہ کرنا اچھنبے کی بات نہیں ہوگی۔ فرانس کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے کوئی نیا جوہری تجربہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے خلاف ان پابندیوں سے بھی سخت پابندیوں کا مطالبہ کرے گا جو شمالی کوریا کی طرف سے نو اکتوبر کو پہلا تجربہ کرنے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ شمالی کوریا پہلے ہی ان پابندیوں کو اعلانِ جنگ قرار دے چکا ہے۔ پیانگ یانگ نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ وہ ہر اس ملک کے خلاف بے رحمانہ اقدام کرے گا جو اس کی خود مختاری کو چیلنج کرے گا۔ پیر کو امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پہلی مرتبہ اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے زیرِ زمین ایٹمی تجربہ کیا تھا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ شمالی کوریا میں اس مقام پر کچھ سرگرمیاں جاری ہیں جہاں گزشتہ ہفتے پہلا تجربہ کیا گیا تھا۔جنوبی کوریا اور جاپان کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ شمالی کوریا دوسرے تجربے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو نے کہا اقوامِ متحدہ کے ارادے، سلامتی کونسل اور دیگر ممالک کو آزمائش میں ڈالنے کے لئے شمالی کوریا دوسرا تجربہ کر سکتا ہے۔ | اسی بارے میں پابندیاں ’جنگ کا اعلان ہیں‘17 October, 2006 | آس پاس جاپان، جنوبی کوریا: پابندیوں کا خیرمقدم15 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ کی تاریخ09 October, 2006 | آس پاس ’مزید دباؤ اعلان جنگ کے برابرہوگا‘15 October, 2006 | آس پاس جوہری دھماکوں کی تصدیق14 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||