جوہری دھماکوں کی تصدیق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے شمالی کوریا کے ٹیسٹ سائٹ سے ملنے والے شواہد کی بنا پر جوہری دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیسٹ سائٹ کے قریب سے حاصل کئے گئے گیس کے نمونوں سے تابکاری کی نشاندہی ہوتی ہے۔ امریکی اہلکار کے مطابق اگرچہ اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق ابتدائی نوعیت کی ہے۔ تاہم اب تک سامنے آنے والے شواہد کی بنا پر یہی کہا جارہا ہے کہ یہ ایک جوہری تجربہ تھا۔ اس سے پہلے حاصل کیے گئے گیس کے نمونوں سے تابکاری کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ دوسری طرف روس اور چین نے شمالی کوریا کے خلاف ’انتہائی سخت‘ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ روس اور چین اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے سلسلے میں جذباتیت سے گریز کرنا چاہیے۔ امید ہے کہ امریکی حمایت سے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد سنیچر کو پیش کی جائے گی۔ اس سے پہلے روس اور چین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکہ نے قرارداد سے فوری فوجی کارروائی سے متعلق شقیں ہٹا دی تھیں۔ | اسی بارے میں ’شمالی کوریا کو کیسے سزا دیں‘09 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ کی تاریخ09 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ09 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا: امریکی ناکام ہوگئے09 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا پر پابندیوں کا مسودہ12 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||