شمالی کوریا پر پابندیوں کا مسودہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سفارتکاروں نے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر قرار داد کا ایک مجوزہ مسودہ تقسیم کیا ہے۔ یہ پابندیاں سوموار کو شمالی کوریا کے پہلے ایٹمی تجربہ کے جواب میں کروائی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن کے مطابق یہ مسودہ جمعرات کو پیش کیا جا رہا ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی اس پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی اور یہ ایک ہفتے تک منظور ہو جائے گا۔ اس مسودے میں شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر جاپان اور امریکہ سخت ترین پابندیوں کی بات کرتے رہے تو وہ بھی اس کا جواب دے گا۔ شمالی کوریا کہ ایک اہلکار نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ جواب میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ کا دباؤ جنگ شروع کروا سکتا ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد ہونی چاہئیں تاہم ان پابندیوں کی شدت پر ابھی اتفاق نہیں ہے۔ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 7 کے تحت ہوں یعنی یہ نہ صرف لازمی ہوں بلکہ ان پر عمل نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی ممکن ہو۔ چین، روس اور جنوبی کوریا اس تجویز کے حق میں نہیں ہیں۔ چین نے اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کو امریکہ روانہ کیا ہے جو راستے میں ماسکو رکے گا۔ اطلاعات کے مطابق چین کو شمالی کوریا آنے جانے والے کارگو جہازوں کے معائنہ کو لازمی بنانے پر بھی اعتراض ہے۔ چین اور جنوبی کوریا کو خدشہ ہے کہ ایسے معائنوں کے رد عمل میں شمالی کوریا فوجی کارروائی کر سکتا ہے جو کہ ان دونوں ممالک کے لیئے خطرناک ہے۔ قراداد کے اس مجوزہ مسودے میں حکومتوں کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی حمایت کرنے والے کسی مشتبہ شخص کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک سکیں۔ حالیہ مسودے میں ذرا نرم زبان استعمال کی گئی ہے لیکن پھر بھی اس کے تحت فوجی کارروائی کے ذریعے پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں اور شمالی کوریا جانے والے جہازوں اور مال کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ |
اسی بارے میں ’شمالی کوریا کو کیسے سزا دیں‘09 October, 2006 | آس پاس ’فوجی کارروائی کا راستہ کھلا ہے‘10 March, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ: بولٹن سفیر مقرر01 August, 2005 | آس پاس جان بولٹن پر ووٹنگ ملتوی27 May, 2005 | آس پاس صدر بش کو دھچکا: بولٹن ’نامنظور‘13 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||