BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 May, 2005, 12:45 GMT 17:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جان بولٹن پر ووٹنگ ملتوی
جان بولٹن
بولٹن کام کروا سکتے ہیں: صدر بش
امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس صدر بش کی طرف سے اقوام متحدہ کے لیے جان بولٹن کی بحیثیت سفیر نامزدگی کے معاملے پر ووٹنگ ملتوی کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ تمام مطلوبہ خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔

توقع ہے کہ اس معاملے پر ووٹنگ جون میں ہو گی۔ دو ہفتے قبل سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی جان بولٹن کی حمایت کرنے میں ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد اب حالیہ صورت حال سامنے آئی ہے۔

جان بولٹن پر مغرور اور تند مزاج ہونے کے الزامات ہیں۔

تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جان بولٹن پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

صدر بش کی رائے میں جان بولٹن ’دو ٹوک‘ بات کرتے ہیں اور اسی لیے وہ ’اقوام متحدہ میں کام کروا سکتے ہیں۔‘

جان بولٹن کی نامزدگی پر ووٹنگ کے معاملے پر بحث جاری رکھنے کے حق میں 56 جبکہ اس کے خلاف 42 سینیٹروں نے ووٹ دیئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد