بش کا جرمنی سے اتحاد پر زور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے اپنے دورۂ یورپ کے تیسرے روز جرمنی کے چانسلر گیرہارڈ شروڈر سے ملاقات میں ماضی کے اختلافات کو بھلانے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عراق پر اختلافات ماضی کی بات ہے۔ ادھر جرمنی کے ایک شہر میں جنگ مخالف کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ جرمنی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا سارا زور اس بات پر رہا کے بحراوقیانوس کے پار اتحاد میں کوئی رخنہ نہیں ہے۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر بش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہم آواز ہوکر ایران پر واضح کر دیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ ان کا کہنا تھا: ’ہم نے حال ہی میں سفارتی کوششیں شروع کی ہیں اور اس سلسلے میں، میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس میں پہل کی۔ ہم ملاؤں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کر دیں۔‘ دونوں رہنماؤں نے آب و ہوا میں تبدیلی کے معاہدے پر موجود باہمی اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||