بُش کی یورپ میں مشکلات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بُش یورپ کے دورے میں دوست بنانے کی کوشش کریں گے لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کو یہاں لوگوں کو قائل کرنے میں بہت مشکل پیش آئی گی۔ صد بُش لبھانے کی تند کوشش کریں گے لیکن امریکہ اور یورپ کے درمیان اتنے معاملات پر اختلاف ہے کہ ان سب پر اتفاق رائے ممکن نہیں۔ تاہم ان میں سے کچھ مسائل کے حل میں پیش رفت کی راہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ عراق کے بارے میں صدر بُش چاہیں گے اور غالباً یقین دہانی حاصل بھی کر لیں گے کہ یورپ عراقی سیکیورٹی فورس کی تربیت کے علاوہ بھی کوئی کردار ادا کرے گا۔ چین کو اسلحے کی فروخت کے بارے میں یورپی یونین صدر بُش کو بتانا چاہے گی کہ اسلحہ کی فروخت ایک ضابطہ اخلاق کے تحت ہو گی جس میں چین پر ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی پابندی ہوگی۔ صدر بُش ممکن ہے اس سے مطمئن نہ ہوں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعے کے بارے میں امریکہ اس سال کے آخرتک یورپ اور ایران کے مذاکرات کی تکمیل چاہے گا۔ لیکن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں کیا ہوگا؟ البتہ مشرق وسطیٰ میں امن اور لبنان سے شام کی فوجوں کی واپسی کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اتفاق رائے پایا جائے گا۔ صدر بُش لبنانی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانا چاہتے ہیں لیکن یورپ میں اس بات پر اتفقا رائے نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت، ماحول کے موضوع پر اختلافات انتہائی شدید ہیں۔ طاقت کا توازن اور یہ سچ ہے تو امریکہ اور یورپ کے درمیان سفارتکاری کا مقصد اتفاق کی بجائے مقابلہ کی قبول کرنا ہوگا۔ صدر بُش ایک سال پہلے کے مقابلے زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے انتخابات جیتے ہیں، عراق میں انتخابات ہو چکے ہیں، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے اور ان کا ایک عالمی تناظر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عراق میں ’آزادی کا پرچم مضبوطی سے گاڑ دیا ہے‘ اور وہ دیگر مقامات پر ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے یورپ کے دورے کا یہی پیغام ہوگا۔ یہ انتہائی دلچسپ بات ہے کہ عراق میں انتخابات کے بعد کس طرح صدر بُش اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر عراق کے بارے میں تاثر کو بدلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ عراق میں انتخابات کو اپنی کامیبی قرار دیتے ہیں اور وہاں تشدد کو عراق کا اندرونی مسئلہ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||