BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 February, 2005, 20:05 GMT 01:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بُش یورپ والوں کو راضی کریں گے
بُش محالف مظاہرہ
صدر بُش کی آمد پر برسلز میں ان کے خلاف مظاہرہ
امریکہ کے صدر جارج بُش عراق کی جنگ سے پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرنے کے لیے یورپ کا دورہ کر رہے ہیں۔

صدر بُش نے اپنے دورے پر روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ’ اب ہمیں باہمی اختلافات ختم کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے‘۔

صدر بُش یورپی یونین کے اداروں کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ وہ یورپ اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں خصوصی خطاب میں اپنے نظریات کا اظہار کریں گے۔

صدر بُش کی آمد پر بیلجیم میں زبردست حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ توقع کی جا رہی کہ دورے کے دوران ہزاروں افراد ان کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

اپنے دورے کےدوران صدر بُش جرمنی اور سلوواکیا بھی جائیں گے جہاں ان کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات ہو گی۔ اس کے علاوہ وہ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور اپنی عراق پالیسی کی مخالفت کرنے والے فرانس کے صدر ژاک شیراک سے بھی ملیں گے۔

یورپی رہنماؤں سے ملاقات میں چین کو اسلحے کی فروخت، ایران کا جوہری پروگرام، مشرق وسطیٰ جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

بی بی سی نیوز ویب سائٹ کے عالمی امور کے مدیر پال رینالڈز کے مطابق امریکہ اور یورپ کے درمیان خلیج دیکھتے ہوئے یہ مشکل معلوم ہوتا ہے کہ تمام موضوعات پر اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد