BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 03:51 GMT 08:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بُش کا ایران اور شام پر الزام
جارج بُش
جارج بُش پالیسی ساز خطاب کی تیاری کر رہے ہیں
صدر جارج بُش نے امریکی ایوان نمائندگان سے اپنے پالیسی ساز خطاب میں ایران اور شام پر دہشت گردی کے فروغ اور حمایت کا الزام لگایا ہے۔

صدر بش نے اپنے خطاب میں جہاں بہت وقت داخلی امور کو دیا وہیں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور ’عالمی دہشت گردی‘ کے خاتمے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ریاستوں کا سامنا کرنا ضروری ہے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانا چاہتی ہیں۔

اس سلسلے میں صدر بُش نے ایران اور شام کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام اپنے اور لبنان کے کچھ علاقوں سے ان ’دہشت گردوں کو کارروائی کا موقعہ دیتا ہے جو علاقے میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتے‘۔

انہوں نے ایران کو دنیا میں ’ریاستی دہشت گردی کو فروغ دینے والا صف اوّل کا ملک قرار دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنا رہا ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو بنیادی آزادیوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔

صدر بُش نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی حکام کو تربیت دینا ضروری ہے تاکہ وہ مکمل طور پر عراق میں امن و امان کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہ وہ امریکہ کی عراق سے واپسی کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ اس سے ’دہشت گردوں‘ کو شہہ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر نسل کا کوئی نہ کوئی خواب ہوتا ہے اور ان کی نسل کا خواب آزادی اور جمہوریت کا فروغ ہے۔

صدر بُش نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستوں اسرائیل اور فلسطین کا اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اصلاحات کے لیے امریکی کانگریس سے تین سو پچاس ملین ڈالر کی منظوری کی درخواست کریں گے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد