شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا کے کمیونسٹ حکام نے اپنا پہلا زیر زمین ایٹمی تجربہ کامیابی سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ زیر زمین کیا جانے والا یہ تجربہ کامیاب رہا۔ جنوبی کوریا میں مانیٹر کیئے جانےوالے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی تجربے سے کوئی تابکاری اخراج نہیں ہوا ہے۔ شمالی کوریا نے اس کو ایک تاریخی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شمالی کوریا کے لوگوں کے لیئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے جوہری دھماکہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جنوبی کوریا کے صدر روہ مویون نے اعلی سکیورٹی حکام کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور اپنی افواج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے ایک اعلی سرکاری اہلکار نے کہا کہ اس ایٹمی تجربے سے خطے کی سکیورٹی صورتحال بدل چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں حکام نے نشاندہی کی ہے کہ شمالی کوریا کے شمالی صوبے ہیم ینگ میں دھماکہ کیا گیا ہے۔ چین نے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی مذمت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین اس تجربے کا مخالف ہے اور وہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا سفارتی مذاکرات کی راہ پر واپس آئے۔ جاپان نے شمالی کوریا کے دھماکے کے بعد ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق وزراء اور اعلی سرکاری حکام کو ایک ایمرجنسی اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ چین اور جاپان نے اتوار کو بیجنگ میں ایک سربراہ ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری تجربے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ ایٹمی تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے دھماکے کی خبر سے جنوبی کوریا اور ایشیاء کے دیگر ممالک کی اسٹاک مارکٹوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خطے کے ملکوں کی کرنسی کی قیمتیں بھی گری ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم جان ہاورڈ نے کہا ہے کہ سیسمک اعدادو شمار سے ایٹمی تجربے کی تصدیق ہوتی ہے۔ ہاورڈ نے آسٹریلیا کی پارلیمان کے سامنے ایک بیان میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی تصدیق کی۔ | اسی بارے میں شمالی کوریا کی دھمکی07 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا’ہتھیار بنانےکا عہد‘23 September, 2006 | آس پاس شمالی کوریا:’اعلان اشتعال انگیز ہے‘03 October, 2006 | آس پاس روس، شمالی کوریا رابطے میں ہیں06 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا پر پابندیوں کا ووٹ16 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||