BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 July, 2006, 03:06 GMT 08:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا پر پابندیوں کا ووٹ
چین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف قرارداد میں اقوام متحدہ کے چیپٹر سیون کا حوالہ ہوا تو وہ اس قرارداد کو ویٹو کرے گا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

قرارداد کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اراکین نے شمالی کوریا کو میزائل سے وابستہ کسی بھی قسم کے میٹیریل کی درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دور مار کرنے والے گولوں کے تجربات بند کر دے۔

یہ قرار داد اس وقت منظور ہوئی ہے جب شمالی کوریا نے سات میزائل تجربے کیئے ہیں جس میں سے ایک دور مار کرنے والا میزائل تائیپوڈونگ۔2 بھی ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ الاسکا تک پہنچ سکتا ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ قرارداد کو ’مکمل رد‘ کرتا ہے۔

اس قرار داد کا مسودہ جاپان نے پیش کیا تھا۔

شمالی کوریا اس بارے میں کہہ چکا ہے کہ ’اور اگر عالمی برداری نے پیانگ یانگ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو شمالی کوریا اس کا ’بھر پور عملی جواب‘ دے گا‘۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے مندوب جان بولٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے چیپٹر سات کا کوئی حوالہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کا باب سات ایسے ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے جس کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہو چکی ہو۔

جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ’اس کے باوجود بھی قرارداد قانونی پابندیاں نافذ کرتی ہے‘۔

امریکی سفیر نے کہا کہ اگر شمالی کوریا قرار داد تعمیل نہ کی تو کونسل مزید کارروائی کر سکتی ہے۔

جاپان ایک عرصے سے ایک ایسا ایشیائی ملک ہے جو شمالی کوریا پر انتہائی سخت موقف رکھتا ہے۔ جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے سات میزائل تجربوں کے فوری بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی اور یہ اجلاس جاپان کی اس درخواست پر ہی ہو رہا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائلوں کے تجربے سے اس کی سلامتی کے لیئے خطرہ ہیں۔

تاہم چین، روس اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ تادیبی کارروائی ضروری نہیں ہے اور اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مندوب وانگ گوانگیا کا کہنا ہے کہ انہیں سلامتی کونسل میں جاپان کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی ہدایات ہیں۔

ایٹمی عدم پھیلاؤ تاریک ایٹمی مستقبل
ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس نے کیا دیا؟
 ہیروشیما قیامت کی یادہانی
ہیرو شیما پر ٹوٹنے والی قیامت کے دن کی یاد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد