امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسے مشتعل کیا تو وہ انسدادی حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔ کوریائی وزیر دفاع کم ال چول نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والی چھ فریقی بات چیت میں شرکت کے باوجود امریکہ بھڑکانے والے اقدام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسدادی حملوں پر امریکہ کی اجارہ داری نہیں ہے۔ زوردفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا اپنے دشمنوں کا صفایا کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کا جھکاؤ جنوبی کوریا کی طرف ہے اور امریکی صدر جارج بش اور حال ہی میں جنوبی کوریا کے سربراہ روہ موہیون نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا انہیں قبول نہیں ہوگا۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس کے ساتھ ہی اس امید کا اظہار بھی کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تنازعے کا سفارتی اور پرامن حل تلاش کر لیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’نیوکلیئر شمالی کوریا قبول نہیں‘17 November, 2005 | آس پاس شمالی کوریا کی نئی شرائط20 September, 2005 | آس پاس ’جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے‘ 19 September, 2005 | آس پاس امریکہ و کوریا مذاکرات ناکام05 August, 2005 | آس پاس ’وائٹ ہاؤس میں مرغی کی کڑ کڑ‘02 June, 2005 | آس پاس پھر شمالی کوریا کی مذمت12 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||