BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 May, 2005, 01:54 GMT 06:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پھر شمالی کوریا کی مذمت
شمالی کوریا کا جوہری ری ایکٹر
کہا جاتا ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی زیرِ زمین جوہری تجربہ کرنے والا ہے
امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی ان کوششوں کی مذمت کی ہے کہ وہ اپنے اسلحے کے ذخیرے میں اضافہ کر رہا ہے۔

واشگنٹن اور سیئول کی طرف سے یہ بیان شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نےاپنے بڑے جوہری ری ایکٹر میں سے ایندھن کی سلاخیں کامیابی کے ساتھ باہر نکال لی ہیں جس کے معنی یہ ہونگے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے لئے مزید پلوٹونیم حاصل کر لےگا۔

ایندھن کی آٹھ ہزار سلاخیں نکالی گئی ہیں اور تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ ان سے کم از کم دو جوہری بم بنائے جا سکتے ہیں۔

امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غلط راستے کی جانب ایک قدم ہے۔ ’اس سے شمالی کوریا مزید تنہا ہوگا‘ جبکہ جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ’اسے شمالی کوریا کے بیان پر شدید تشویش ہے۔‘

شمالی کوریا کے اس بیان سے پہلے ہی عالمی سطح پر اس تشویش اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا زیرِ زمین جوہری بم کا تجربہ کرنے کی تاک میں ہے۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پلوٹونیم موجود ہے جس سے چھ کے قریب جوہری ہتھیار بن سکتے ہیں۔

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ شمالی کوریا کا جوہری ری ایکٹر میں سے ایندھن کی سلاخیں کامیابی کے ساتھ باہر نکال لینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دو مزید جوہری بم تیار کر سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ایندھن کے ٹھنڈا ہونے میں تین مہینے لگ سکتے ہیں۔

شمالی کوریا کہتا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی غرض سے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانا چاہتا ہے۔

لیکن ایک امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب بھی امید ہے کہ پیانگ یانگ مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے گا اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام کام بند کر دے جن کا منفی اثر ہو سکتا ہے۔’ہم شمالی کوریا سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر چھ جماعتی مذاکرات میں شامل ہو جائے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد