BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 July, 2006, 07:08 GMT 12:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا کی دھمکی
شمالی کوریا نے بدھ پانچ جولائی کو میزائل تجربے کیے تھے
شمالی کوریا نے بدھ پانچ جولائی کو میزائل تجربے کیے تھے
شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان اس پر حال میں عائد کی گئی پابندیاں فوراً ختم کردے ورنہ وہ ’طاقت کا مزید استعمال‘ کر سکتا ہے۔

جاپان نے یہ پابندیاں بدھ کو شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے جواب میں لگائی تھیں۔

جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق جاپان اور کوریا کے مابین مذاکرات کے لیئے شمالی کوریا کے سفیر سونگ اِل ہو نے پابندیوں کو انتہائی نا مناسب قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا کے ممکنہ رد عمل کے بارے میں بات کی ہے۔

جاپان کی طرف سے عائد ان پابندیوں میں جاپانی بندرگاہوں میں شمالی کوریائی کشتیوں اور بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے ’یون ہاپ‘ کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی اس تجویز کو رد کر دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ دونوں ممالک میں عسکری مذاکرات شروع کر دیے جائیں۔ سیول حکومت کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مذاکرات کے لیئے یہ وقت اور ماحول غیر مناسب ہے اور وہ اس کے لیئے کوئی اور تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دے گی۔

دریں اثنا شمالی کوریا کے لیئے امریکہ کے سینئر مذاکرات کار کرِسٹوفر ہِل نے بیجنگ میں چین کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کی ہے جس میں میزایل تجربوں پر بین الاقوامی رد عمل پر بات ہوئی ہے۔

شمالی کوریا کے لیئے جاپان کے سینئیر مندوب بھی جمعرات کو اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیئے چین پہنچ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد