شمالی کوریا:’اعلان اشتعال انگیز ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے ایٹمی دھماکہ کرنے کے اعلان پر امریکہ اور جاپان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے اپنے مشرق وسطی کے دورے پر بیان دیتے ہوئے شمالی کوریا کے ارادے کو اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیا۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے سے خطے اور ایشیا کے استحکام کوایک ناقابل قبول خطرے لاحق ہو جائے گا۔ امریکی وزارتِ خارجہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس اعلان سے شمالی کوریا کی ایٹمی مذاکرات سے عدم دلچسپی بھی ظاہر ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے۔ جاپان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی دھماکہ ناقابل معافی اقدام ہوگا اور اس پر شدید ردعمل ہوگا۔ برطانیہ نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ ایک اشتعال انگیز قدم ہو گا جبکہ روس نے احتیاط اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شمالی کوریا کے ایک سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ ملک کے دفاع کو امریکی جارحیت کے خلاف مضبوط کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا مستقبل میں ایک ایٹمی دھماکہ کرے گا جس میں تمام تر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ پیانگ یانگ کو جہوری توانائی کے حوالے سے انتہائی شدید عالمی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے چھ ملکی مذاکرات ایک سال سے تعطل کا شکار ہیں اور امریکہ نے شمالی کوریا کی تجارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ پیانگ یانگ میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی طرف سے ایٹمی حملے کے روز بروز بڑھتے ہوئے خطرے اور اس کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے کورئی جزیرے پر انتہائی تشویش ناک حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس صورت حال میں جس میں امریکہ شمالی کوریا کو تناہ کرکے جھکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے شمالی کوریا کی حکومت خاموش تماشائی نہیں بنی رہ سکتی۔ | اسی بارے میں بُش افراتفری چاہتا ہے: شمالی کوریا05 February, 2005 | آس پاس ’دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیار بنا لیے ہیں‘10 February, 2005 | آس پاس شمالی کوریا: نئے میزائل کا تجربہ01 May, 2005 | آس پاس شمالی کوریا کی نئی شرائط20 September, 2005 | آس پاس امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ09 April, 2006 | آس پاس شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے05 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا کی دھمکی07 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا’ہتھیار بنانےکا عہد‘23 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||