BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بُش افراتفری چاہتا ہے: شمالی کوریا
بش
’صدر بش کا منصوبہ طاقت کے ذریعے آزادی کے نفاذ کے بعد تمام دنیا پر حکومت کے سوا کچھ نہیں‘
شمالی کوریا نے امریکی صدر جارج بش پر الزام لگایا ہے کہ وہ ساری دنیا کو ایک میدانِ جنگ میں تبدیل کر دینا چاہتے ہیں۔

یہ بات سرکاری ریڈیو پیانگ یونگ پر نشر کیے جانے والے ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سےصدر بش کی ان تقاریر کا پہلا ردِ عمل ہے جو انہوں نے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کی ہیں۔

اس بیان میں شمالی کوریا نے کہا ہے کہ صدر بش کی دنیا کے ہر کونے میں آزادی کی آگ بھڑکانے کی خواہش، دنیا کو ایک وسیع میدانِ جنگ میں تبدیل کر دے گی۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یوہاپ نے شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو سے حوالے سے کہا ہے کہ ’صدر بش کا منصوبہ طاقت کے ذریعے آزادی کے نفاذ کے بعد تمام دنیا پر حکومت کے سوا کچھ نہیں‘۔

صدر بش نے گزشتہ ماہ اپنی تقریر میں استعماری ممالک میں آزادی کی تحریکوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ صدر بش کی افتتاحی تقریر میں صدر کا اشارہ دیگر ممالک کے علاوہ شمالی کوریا کی جانب بھی تھا۔

اس ہفتے کے آغاز میں سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر بش نے شمالی کوریا کا سرسری طور پر ذکر کیا جبکہ 2002 میں خود انہوں نے اسے ’ برائی کی جڑ‘ قرار دیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ ہم ایشیائی حکومتوں سے مل کر شمالی کوریا کی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کر دے۔‘

ادھرصدر بش نے جنوبی کوریا کے صدر رومو ہیون سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں گزشتہ ستمبر میں بنا کسی نتیجے کے ختم ہو جانے والے مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد