BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا پر سفارتی دباؤ
جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ اس کے سائنسدانوں نے بغیر اجازت کے تجربہ کیا تھا۔
جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ اس کے سائنسدانوں نے بغیر اجازت کے تجربہ کیا تھا۔
شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی آئی ہے اور چینی اور برطانوی حکام اس بارے میں پیانگ یانگ میں مذاکرات کررہے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کار اس بات کی امید کررہے ہیں کہ حال ہی میں جنوبی کوریا کے اس اعتراف کا کوئی اثر مذاکرات پر نہیں ہوگا کہ اس کے سائنسدانوں نے بغیر اجازت کے ایٹمی تجربات کیے۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے اعتراف کیا تھا کہ اسی کے عشرے میں اس کے سائنسدانوں نے بغیر اجازت کے یورینیم کی افزودگی کا تجربہ کیا۔

امریکہ نے جنوبی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ اس اعتراف کے بعد وہ کسی رعایت کی امید نہ رکھے۔ امریکی معاون سیکرٹری خارجہ جان بولٹن نے بی بی سی کو بتایا کہ جنوبی کوریا کو ایٹمی عدم توسیع کے معاہدے این پی ٹی کی پابندی کرنی ہوگی۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے اس اعتراف سے کہ اس کے سائنسدانوں نے یورینیم کی افزودگی کے تجربات کیے، کوریائی خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔

ایک سینیئر چینی رہنما، لی چانگچون، چینی وفد کی رہنمائی کررہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کے لئے ہونے والے کثیرالملکی مذاکرات میں واپسی کیلئے راضی کیا جاسکے۔

یہ کثیرالملکی مذاکرات اسی ماہ چین میں ہونے والے ہیں اور اس میں شمالی کوریا، چین، جاپان، امریکہ اور روس شامل ہونگے۔ لیکن ان مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے کیونکہ شمالی کوریا نے شرکت سے انکار کیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ میں ایک وزیر بِل ریمیل نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے اعتراف کا مطلب یہ نہیں ہوجاتا کہ شمالی کوریا اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔ وہ پہلے برطانوی وزیر ہیں جو شمالی کوریا کا دورہ کررہے ہیں۔

دریں اثناء شمالی کوریا کے بارے میں امریکی مذاکرات کارِ اعلیٰ جیمز کیلی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کثیرالملکی مذاکرات کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد