BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 September, 2004, 10:57 GMT 15:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی کوریا: یورینیم افزودگی
یورینیم کی افزودگی سے کوریا کے علاقے میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے
یورینیم کی افزودگی سے کوریا کے علاقے میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے
جنوبی کوریا نے، جو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کا رکن ہے، اعتراف کیا ہے کہ اس کے سائنسدانوں نے ایٹمی بم بنانے والے یورینیم کی افزودگی کا خفیہ طور پر تجربہ کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان سائنسدانوں نے بغیر کسی سرکاری اجازت کے یہ تجربہ کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے عسکری نتائج ہوسکتے ہیں لیکن ایک حکومتی اہلکار نے اس بات سے انکار کیا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا جنوبی کوریا کا کوئی ارادہ ہے۔

یورپ میں ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ سائنسدانوں کا یہ تجربہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی جانب جنوبی کوریا کے وعدے کی خلاف ورزی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے اس بارے میں ایٹمی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کو خبر کردی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ جنوبی کوریا نے آئی اے ای اے کو بتایا کہ سائنسدانوں کا یہ ایک ’بدماش فعل‘ تھا جو چار سال قبل ختم ہوگیا۔

دارالحکومت سول میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف جنوبی کوریا اور امریکہ کے لئے شرمندگی کا باعث بنےگا کیونکہ دونوں ممالک حالیہ دنوں میں شمالی کوریا پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام ترک کردے۔

جنوبی کوریا کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کے اس تجربے کے بارے میں حکومت کو حال ہی میں معلوم ہوا ہے اور اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

انیس سو ستر کے عشرے میں جنوبی کوریا نے امریکہ کے دباؤ کے تحت اپنا ایٹمی پروگرام ترک کردیا تھا اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کردی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد