’فوجی کارروائی کا راستہ کھلا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے فوجی کارروائی سمیت کوئی راستہ بند نہیں کیا۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کا ایران کا ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل کے لیے ایک حقیقی امتحان ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایٹمی توانائی کے امور پر نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کے دو روز قبل کیے جانے والے اس فیصلے کے بعد کیا ہے کہ ایران سے جوہری توانائی کے تنازعے کو سلامتی کونسل بھیجا جائے۔ اس قبل امریکی وزیرخارجہ کونڈالیزا رائس کہہ چکی ہیں کہ ایران عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود ایٹمی ہتھیار بنانے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ان اردوں کا واحد جواب یہ ہے کہ اسے یہ نہ کرنے دیا جائے۔ اس کے برخلاف ایران کا اصرار ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ | اسی بارے میں جوہری پروگرام روکنے سے انکار08 March, 2006 | آس پاس ’مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں‘09 March, 2006 | آس پاس ’جوہری پروگرام جاری رکھیں گے‘09 March, 2006 | آس پاس عراق: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں 09 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||