’ایران دہشت گردوں کا گڑھ ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزرائس نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ملکوں میں ایران امریکہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ کنڈولیزارائس نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے پر کمر بستہ ہے اور وہ خطے میں دہشت گردی کا ایک بڑا گڑھ ہے۔ کونڈولیزا رائس نےیہ بیان واشنگٹن میں کانگرس میں ایک سماعت کے دوران ایک ایسے وقت دیا ہے جب ایران نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔ ایران کا اسرار ہے کہ اسے پرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔ ایران امریکہ اور یورپی برادری کی طرف سےلگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کنڈولیزارائس نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے علاوہ کسی اور ملک سے اتنا بڑا چیلنج درپیش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو بالکل مختلف سمت میں لیے جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے اور خطے میں جمہوری نظام قائم کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ | اسی بارے میں جوہری پروگرام روکنے سے انکار08 March, 2006 | آس پاس ’مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں‘09 March, 2006 | آس پاس ’جوہری پروگرام جاری رکھیں گے‘09 March, 2006 | آس پاس عراق: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں 09 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||