BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 March, 2006, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں‘
البرادئی
جوہری توانائی کا عالمی ادارہ آئی اے ای اے کئی ماہ سے ایران سے مذاکرات کر رہا ہے
جوہری توانائی سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے ویانا مذارات کی ناکامی کے بعد ایک رپورٹ بظاہر کارروائی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیج رہا ہے۔

اس دوران ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے کہا ہے کہ تمام فریق ایران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازع کے بارے میں ٹھنڈے دماغ سے کام لیں اور بلند بانگ بیان بازی سے گریز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام فریقوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بات چیت کی طرف لوٹنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اس دوران روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے اور یہ بھی کہ پابندیاں عموماً بے اثر ثابت ہوتی ہیں۔

خود ان کے الفاظ میں ’ہمیں یقین ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ برطانیہ اور جرمنی کا موقف بھی یہی ہے اور میر ے خیا ل میں پابندیاں لگانے سے ماضی میں کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کو اس تنازع کا حل نکالنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیّں۔

اقوام متحدہ کا اداری ویانا میں جاری بات چیت میں بظاہر ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کو کارروائی کے لیے رپورٹ بھیج رہا ہے۔

جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے میں امریکہ کے مندوب گریگری شلتی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے تعاون کی راہ اپنائے اور مذاکرات میں سنجیدگی سے کام لے۔

مفاہمت کی ہر ممکن کوشش ہے
 ایران نے پرامن مفاہمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن امریکہ نے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کے اس عمل کو ہی ہائی جیک کر لیا جو جاری تھا
علی اصغر سلطانیہ

جب کے ایران کے مندوب علی اصغر سلطانيہ کا کہنا ہے کہ ایران نے پرامن مفاہمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ان کے بقول امریکہ نے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کے اس عمل کو ہی ہائی جیک کر لیا جو جاری تھا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اگلے ہفتے ہو سکتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پابندیاں لگنے کا کوئی فوری امکان ہے کیونکہ چین اور روس اس طرزعمل کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد