BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 December, 2006, 14:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا مذاکرات بے نتیجہ
کرسٹوفر ہل
یہ گزشتہ ایک سال کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے پہلے مذاکرات تھے
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔

چین، روس، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ شمالی کوریا کو اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کے وہ اپنا جوہری پروگرام ختم کردے۔ تاہم چار روز تک جاری رہنے کے بعد مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

دو ماہ پہلے شمالی کوریا کی طرف سے جوہری دھماکہ کرنے کے اعلان کے بعد عالمی سطع پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ابھی تک معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کر رہا ہے اور اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے سے انکاری ہے۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ امریکہ اور جنوبی کوریا پیانگ یانگ حکومت کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں پر بات چیت کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

اس بات کا اشارہ امریکہ کے اعلیٰ مذاکرات کار کرسٹوفر ہل نے دوسرے دن مذاکرات شروع ہونے سے قبل دیا۔ بیجنگ میں شمالی کوریا کے جوہری معاملات پر چھ فریقی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مذاکرات میں چین، جاپان، روس، امریکہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک جوہری پروگرام کی بندش کی تجویز پر غور نہیں کرے گا جب تک کہ اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا نہیں لی جاتیں۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے نو اکتوبر کو شمالی کوریا کی جانب سے جوہری آلات کے تجربات کرنے پر پابندیاں لگا دی تھیں۔ واشنگٹن کی جانب سے بھی گزشتہ سال شمالی کوریا پر مبینہ منی لانڈرنگ اور امریکی ڈالر کی جعل سازی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئیں تھیں۔

اسی بارے میں
مذاکرات دوبارہ شروع
18 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد