BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 May, 2007, 06:35 GMT 11:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فتح پارٹی کے رکنِ پارلیمان گرفتار
فائل فوٹو
اسرائیل کی جانب سے غرب اردن اور غزہ پر حملے جاری ہیں
اسرائیلی فوج نے فلسطینی پارلیمان کے ایک رکن کو حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان کے فتح پارٹی کے مسلح دھڑے سے قریبی روابط ہیں۔

فلسطینی پارلیمان میں فتح پارٹی کے رکن جمال تیواری کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ سال اسرائیل نے 2006 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی شدت پسند تنظیم حماس کے درجنوں اراکین ِ پارلیمان کو گرفتار کر لیا تھا تاہم حال ہی میں گرفتار ہونے والے فتح پارٹی کے یہ پہلے رکن ہیں۔وہ فتح پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں ترجمان کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

اسرائیل نے زیر حراست رکن پارلیمان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فتح پارٹی کے الاقصیٰ بریگیڈ کے خودکش بم حملہ آوروں کو اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے، خاص طور پر 2002 میں تل ایب کے ایک کیفے میں ہونے والے بم دھماکہ جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیواری کو چھ دوسرے مطلوبہ مزاحمت کاروں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔

فتح پارٹی کے ترجمان نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خلاف جمہوریت اقدامات اٹھانے سے روکے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل نے حماس حکومت کے تقریباً تیس افسران کو غرب اردن سے گرفتار کیا تھا جس میں کابینہ کے دو وزراء بھی شامل تھے۔

دوسری طرف فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ پر ایک فضائی حملے میں دو فلسطینی مزاحمت کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے میں مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد اس کے مسلح دھڑے کے اراکین تھے۔

اس سے قبل منگل کو غزہ کی جانب سے راکٹ حملوں کو روکنے کی کوشش کے دوران اسرائیل کے فوجی دستوں نے حماس کے مزید دو اراکین کو ہلاک کردیا۔

محمود عباسامید کی کرن
محمود عباس کی جیت پر عالمی توقعات میں اضافہ
سیاست اور حقیقت
حماس کے ایک سال، فلسطینیوں کی زندگی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد