BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 March, 2007, 05:41 GMT 10:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع
حماس
حماس اور الفتح کی لڑائی میں اب تک دونوں جانب کے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
الفتح سے ہونے والی جھڑپ میں حماس کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

الفتح اور حماس کے درمیان یہ جھڑپ غزہ میں ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے وقفے کے دونوں کے درمیان ہونے والی یہ پہلی جھڑپ ہے۔

ایک ماہ قبل سعدی عرب نے الفتح اور حماس کے درمیان مفاہمت کرنائی تھی اور دونوں ایک مخلوط حکومت بنانے پر آمادہ ہو گئے تھے۔

تاہم اب تک اس مخلوط حکومت کے قیام کا اعلان نہیں ہوا اور توقع کی جا رہی تھی کہ آئندہ چند روز میں یہ اعلان کر دیا جائے گا۔

دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران پورا علاقے گولیاں چلنے اور گولے داغے جانے کی آوزوں سے گونج اٹھا۔

الفح اور حماس کے درمیان اس سے پہلے کی مسلسل جاری رہنے والی جھڑپوں میں میں دونوں جانب کے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد