رملہ میں چھاپہ، اٹھارہ گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی اور فلسطینی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رملہ میں فلسطین کے فوجی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مار کر اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد پر شبہہ ہے کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر گولی چلانے میں ملوث تھے اور انہوں نے فلسطینی فوجی ہیڈ کوارٹر میں پناہ لے لی تھی۔ دو ہفتوں کے دوران غربِ اردن میں اسرائیلی فوج نے کئی چھاپے مارے ہیں جن میں رملہ میں فوجی ہیڈکوارٹر پر مارا جانے والا چھاپہ تازہ ترین ہے۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ شدت پسندوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ تاہم فلسطینی اہلکاروں کا الزام ہے کہ اسرائیلی بغیر کسی اشتعال کے جارحیت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ رملہ میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی کی لگ بھگ تیس گاڑیوں نے عمارت کے ارد گرد گھیرا ڈال لیا اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔اسرائیلی فوج نے ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں خلیل سہئلو بھی شامل ہیں جو فلسطینی صدر محمود عباس کی الفتح تحریک سے منسلک ملیشیا الاقصیٰ بریگیڈ کے رکن ہیں۔ وہ اسرائیلی حکام کو سنہ دو ہزار میں فلسطینی انتفادہ کے آغاز کے بعد سے مطلوب ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں ایک آپریشن کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اور ان افراد کی گرفتاری تھا جو اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ میں اسرائیلی ’نسل پرستی‘24 February, 2007 | آس پاس مسجد الاقصی کے قریب جھڑپیں09 February, 2007 | آس پاس اسرائیل، لبنان سرحدی جھڑپ08 February, 2007 | آس پاس میزائل تجربہ،’ایران کے لیے پیغام‘12 February, 2007 | آس پاس مذاکرات جاری رہیں گے: رائس19 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||