BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 February, 2007, 00:08 GMT 05:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائل تجربہ،’ایران کے لیے پیغام‘
اس میزائل کی مار کرنے کی صلاحیت ایرانی میزائل شہاب تھری کے برابر ہے
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیل نے ’ایرو‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اس میزائل کا تجربہ رات کے اوقات میں کیا گیا۔ میزائل تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے سے داغا گیا اور اس کا نشانہ بحیرۂ روم کے مشرقی حصے کے اوپر ایک ہوائی جہاز سے داغا جانے والا ایک اور میزائل تھا۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع عامر پیریز نے اس تجربے کے موقع پر کہا کہ’یہ کامیاب تجربہ بیرونی خطرات کے خلاف اسرائیل کی تیاری کا مظہر ہے‘۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس میزائل کی مار کرنے کی صلاحیت ایرانی میزائل شہاب تھری کے برابر ہے۔ اسرائیل کے پبلک ٹی وی نے اس تجربے کو’ایران کے لیے پیغام‘ قرار دیا ہے۔

مبصرین کے مطابق اسرائیل سنہ 2003 میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سے ایران کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتا ہے اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اس کا بھی یہی خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد