اسرائیل، لبنان سرحدی جھڑپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی اور لبنانی افواج کے درمیان بدھ کی رات بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، تاہم اس جھڑپ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فوجی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سرحد کے اس علاقے کی تلاشی لے رہے تھے جہاں سے پیر کو چار بم ملے تھے۔ اس پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ سرحد پر بم حزب اللہ نے نصب کیے تھے۔ لبنانی حکام نے اس سرحدی جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیل اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان پچھلے سال مسلسل چونتیس دن تک لڑائی ہوتی رہی تھی، جس کا آغاز وقتاً فوقتاً ہونے والے فائرنگ کے تبادلے سے ہی ہوا تھا۔ تب سے بین الاقوامی سرحد کی نگرانی لبنان اور اقوام متحدہ کے فوجی اہلکار مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بم وہاں پر گزشتہ موسم گرما سے نصب ہیں جب اسرائیل اور اس کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان تازہ جھڑپ اگرچہ سنجیدہ نوعیت کی ہے لیکن یہ خطرناک ہو سکتی تھی اگر یہ واقعہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہوا ہوتا۔ | اسی بارے میں ’غالباً اسرائیل نے معاہدہ توڑا‘29 January, 2007 | آس پاس اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ13 January, 2007 | آس پاس اسرائیل: فاسفورس بموں کااعتراف 22 October, 2006 | آس پاس لبنان سے اسرائیلی انخلاء مکمل01 October, 2006 | آس پاس لبنان: بموں کی کھیپ25 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||