اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینکڑوں افراد نے دو اسرائیلی فوجیوں کے رہائی کے لیے لبنان کے ساتھ ملنے والی اسرائیلی سرحد پر مظاہرہ کیا ہے۔ اسرائیل کے دو فوجیوں کو چھ مہینے پہلے لبنان کی حزب اللہ ملیشیا نے اغوا کر لیا تھا جس کے نتیجے میں لڑائی چھڑ گئی جو چونتیس روز تک جاری رہی۔ اس لڑائی میں بارہ سو لبنانی اور ڈیڑہ سو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ فوجی کارروائی کے باوجود اسرائیل اپنے فوجیوں کو حزب اللہ کی قید سے نہیں چھڑا سکا تھا۔ حزب اللہ کا موقف ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو ان لبنانی باشندوں کے بدلے رہا کیا جائے گا جو اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں۔ ہزاوں مظاہرین اسرائیل کی شمالی سرحد کے اس مقام پر جمع ہوئے جہاں سے فوجیوں کو اغوا کیا تھا۔ مظاہرین میں مغوی فوجیوں کے رشتہ دار اور دوست بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی گروہوں کے قبضے میں ایک اسرائیلی فوجی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ | اسی بارے میں اسرائیل کی بیروت اورسیدون پر بمباری22 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی پیش قدمی، شدید مزاحمت01 August, 2006 | آس پاس شالیت کے بدلے فلسطینیوں کی رہائی05 September, 2006 | آس پاس آرمی چیف نے شیئرز بیچ دیئے16 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||