شالیت کے بدلے فلسطینیوں کی رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جون میں فلسطینی چھاپہ ماروں نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر کئی حملے کیے جن میں سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے ۔ عرب زرایع ابلاغ کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ مصر کے ان فریقوں میں صلح کروانے کے بعد اب جلد ہو جائے گا۔ محمود عباس نے روزنامہ بحرانی اخبار الخلیج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ معاہدہ جس میں قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا اس بات پر منحصر ہو گا کہ اسرائیلی فوجی کو مصر کے حوالے کر دیا جائے اور اس کے بعد رہا کیے جانے والے فلسطینی جنگی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں اعلان کیا جائے گا‘۔ اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ نائب اسرائیلی وزیر اعظم شمعون پئیرز نے مجوزہ ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ امن کے منصوبے پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ ’نقشہ راہ‘ کو یورپی یونین، روس، اقوام ِمتحدہ اور امریکہ نے تجویز کیا ہے۔ اس میں ایسے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے بعد ممکنہ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آ سکے گا جس میں فلسطینی اور اسرائیلی ایک دوسرے کے ساتھ امن سے رہ سکیں گے۔ ایک سال قبل اسرائیل نے یک طرفہ طور پر اپنی فوجوں اور یہود آبادکاروں کو غزہ سے نکال لیا تھا۔ اب ایہود اولمرت مشرقی کنارے پر دوبارہ اپنی فوجیں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وہ صرف کچھ آبادیوں کو خالی کروا رہے ہیں لیکن بڑی آبادیوں پر اپنا قبضہ جاری رکھیں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات جنوری کے انتحابات میں حماس کی کامیابی کے بعد مزید خراب ہو گئے تھے۔ لیکن شمعون پئیرز نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ عباس محمود کو بات چیت کے لیے بلایا جانا چاہیے اور میرے خیال میں وزیراعظم آنے والے دنوں میں ایسا کریں گے۔ نقشہ راہ پر بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو گا اور جب قیدیوں کا تبادلہ ہو جائے گا تو دونوں رہنماؤں کے ملاقات ہو گی‘۔ اسرائیلی اور فلسطینی قیادتوں میں ملاقات ایہود اولمرت کے وزیر اعظم بنے کے بعد صرف ایک مرتبہ ہی ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں ایہود اولمرت کے استعفے کی خواہش 25 August, 2006 | آس پاس فلسطینی رہنماؤں کے اہم مذاکرات25 June, 2006 | آس پاس ’ہر قیمت پر فوجی آزاد کرائیں گے‘26 June, 2006 | آس پاس عورتوں، بچوں کی رہائی کا مطالبہ27 June, 2006 | آس پاس لبنان اسرائیل لڑائی: ناکامیوں کا اعتراف 24 August, 2006 | آس پاس شیبا فارم پر اسرائیل کی نگرانی26 August, 2006 | آس پاس اسرائیل نے کلسٹر بم استعمال کیئے31 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||